کولمبو میں بنگلہ دیش اپنے ٹیسٹ میچوں کی سنچری پوری کرے گا

کولمبو: بنگلہ دیش سری لنکا کے خلاف جب 15 مارچ کو یہاں شروع ہو نے والے دوسرےٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے میدان میں اترے گا تو اس کے کھلاڑیوں کے لیے یہ موقع کسی تاریخی لمحہ سے کم نہیں ہوگا کیونکہ یہ اس کے ٹیسٹ میچوںکی سنچری ہوگی۔
بنگلہ دیش سری لنکا کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ ہار گیا تھا اور اب اس کی پوری کوشش اپنے 100 ویں ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کر کے اسے یادگار بنانے کے علاوہ سیریز میں برابری حاصل کرنے کی ہوگی۔ب
نگلہ دیش نے اب تک اپنے 99 ٹسٹ میچوں میں محض آٹھ جیتے ہیں اور 76 ہارے ہیں۔جس میں 15 ٹیسٹ ڈرا رہے ہیں۔ بنگلہ دیش نے زمبابوے کے خلاف 14 ٹسٹ میچوں میں سب سے زیادہ پانچ جیتے ہیں۔ بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو 12 ٹیسٹ میچوں میں سے دو میں شکست دی ہے۔ بنگلہ دیش انگلینڈ کے خلاف 10 میچوں میں ایک میں جیت درج کر چکا ہے۔
سال 2000 میں ٹیسٹ درجہ پانے والی بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کے خلاف چار، ہندوستان کے خلاف نو، نیوزی لینڈ کے خلاف 13، پاکستان کے خلاف 10، جنوبی افریقہ کے خلاف 10 اور سری لنکا کے خلاف 17 ٹیسٹ کھیلے ہیں لیکن اسے کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bangladeshs 100th test the journey in numbers in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply