انگلش کھلاڑیوں پر بنگلہ دیش جانے کے لیے دباؤ نہیں : مورگن

لندن:(یو این آئی) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ایون مورگن نے کہا کہ کسی بھی کھلاڑی پر بنگلہ دیش کے دورے پر جانے کے لئے دباؤ نہیں ڈالا جائے گا۔ بنگلہ دیش میں یکم جولائی کو ڈھاکہ کے ایک کیفے پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا تھا جس میں22 افراد مارے گئے تھے جن میں بیشتر غیر ملکی تھے۔
اس واقعہ کے بعد سے ہی انگلش ٹیم کے بنگلہ دیش کے دورے پر غیر یقینی کی صورت حال بنی ہوئی ہے۔ اسی کے پیش نظر انگلینڈ کی تین رکنی سیکورٹی ٹیم نے حال ہی میں بنگلہ دیش کا دورہ کرکے سیکورٹی کا جائزہ لیا ہے جو انگلش کرکٹ ٹیم کو اس پر اپنی رپورٹ دے گی۔ اکتوبر میں انگلینڈ کی ٹیم کو بنگلہ دیش کے دورے پر جانا ہے جہاں تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جانی ہے۔
مورگن نے کہا “میں صاف کہنا چاہتا ہوں کہ ٹیم کے کسی بھی کھلاڑی پر دباؤ نہیں ڈالا جائے گا۔ ہمارے لئے یہ ضروری ہے کہ ہم سب ایک گروپ کی طرح کھیلیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ جو لوگ ہمارے اوپر اعتماد کرتے ہیں وہ صحیح فیصلہ لیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ برس سیکورٹی اسباب سے آسٹریلیا بنگلہ دیش کے دورے سے ہٹ گئی تھی اور بنگلہ دیش کی میزبانی میں ہوئے انڈر 19 ورلڈ کپ میں بھی اپنی ٹیم کو نہیں بھیجا تھا۔
ایسے میں اب انگلینڈ کے بھی دورے سے ہٹنے کا اندیشہ پیدا ہو گیا ہے۔ انگلینڈ کو 30 ستمبر کو بنگلہ دیش کے لئے روانہ ہونا ہے۔ انگلینڈ کے محدود اووروں کے کپتان نے مورگن کہا “میں کھلے خیالات والا آدمی ہوں۔ فی الحال دورے کے ختم ہونے جیسی کوئی بات نہیں ہے، ابھی اس معاملے پر سیکورٹی رپورٹ آنی باقی ہے۔ انہوں نے کہاکہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ہمارے لئے بہت کچھ کیا ہے اور ہم اس سے پہلے کبھی بھی خطرے میں نہیں رہے ہیں۔ امید ہے صحیح فیصلہ کیا جائے گا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bangladesh v england no players forced to tour says eoin morgan in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply