بنگلہ دیش نے ٹرائینگولر سریز میں ویسٹ انڈیز کو 6وکٹ سے ہرایا

ڈبلن: یہاں کھیلی جارہی تین ملکی ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو 8وکٹ سے ہرا دیا۔264رنز کے ایک بڑے اور مشکل ہد ف کو بنگلہ دیش نے 45اووروں میں ہی محض دو وکٹو کے نقصان پر پورا کر لیا۔

تمیم اقبال اور سومیہ سرکار ہاف سنچریاں بنانے کے ساتھ ساتھ پہلے وکٹ کے لیے 144رنز بنا کر مڈل آرڈر کے لیے ہدف کی جانب بڑھنا سہل کر دیا۔144کے مجموعے پر سرکار چیس کی گیند پر برائیو کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہو گئے۔

انہوں نے 68گیندوں پر 73رنز بنائے اور اس کے لیے 9چوکے اور ایک چھکا لگایا۔اس کے بعد تمیم اقبال کا ساتھ دینے شکیب الحسن آئے اور یہ دونوں اسکور میں تیزی سے اضافہ کرتے ہوئے ہدف کی جانب بڑھتے رہے۔ اوراسکور196تک پہنچا دیا ۔ اس اسکور پر تمیم اقبال 116گیندوں پر 7چوکوں کی مدد سے 80رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئے ۔لیکن ٹیم کو ملی بنیاد پر رنز کی ایک اور دیوار کھڑی کر کے باقی بلے بازوں کے لیے راہ اور آسان کر دی۔

جیت کے لیے مطلوبہ 68رنز شکیب الحسن اور مشفق رحیم نے محض48گیندوں پر پورے کر دیے۔شکیب 61گیندوں پر تین چوکوں اور دو چھکوں کے ساتھ61اور مشفق 25گیندوں پر دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے32رنز بنا کر غیر مفتوح رہے۔ اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز نے شائی ہوپ کی شاندار سنچری اور چیس کی عمدہ ہاف سنچری کی مدد سے مقررہ50اووروں میں 9وکٹ پر 261رنز بنائے۔

ہوپ نے 132بالوں پر 11چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے109، چیس نے 62گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ 51اور ایمبریس نے 50بالوں پر چار چوکوں کی مدد سے 38رنز بنائے۔بنگلہ دیش کی طرف سے مشرف مرتضیٰ 3وکٹ لے کر کامیاب بولر رہے جبکہ سیف الدین، مستفیض الرحمٰن کو دو اور حسن معراج، اور شکیب الحسن کو ایک ایک وکٹ ملی۔ شائی ہوپ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bangladesh top order leads comfortable victory charge in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.