کبڈی ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کی آسٹریلیا پر زبردست فتح

احمد آباد: بنگلہ دیش نے اب تک کی اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کبڈی ورلڈ کپ کے اپنے گروپ اے کے میچ میں آسٹریلیا کو 80-8 سے پیٹ کر 72 پوائنٹس کے بھاری بھرکم فرق سے جیت درحاصل کر لی۔ عالمی کپ کے اس سیزن میں کسی بھی ٹیم کی جیت کا یہ سب سے بڑا فرق ہے۔ پیر کو ملی اس بڑی جیت سے بنگلہ دیش کی ٹیم چار میچوں میں دو فتح اور دو شکست کے ساتھ 11 پوائنٹس لے کر تیسری پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔ تاہم اس کے لئے ابھی سیمی فائنل کے دروازے نہیں کھلے ہیں کیونکہ گزشتہ تین میچوں میں سے دو میچ گنوا کر ٹیم اپنا کام پہلے ہی خراب کر چکی ہے۔ آسٹریلیا کو پانچ میچوں میں چوتھی شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔ بنگلہ دیش کی اس بڑی جیت کے ہیرو رہے کپتان اردعظمان منشی جنہوں نے کل 17 پوائنٹس حاصل کیے جبکہ سابج میاں کو 10 پوائنٹس ملے۔ بنگلہ دیش نے پورے میچ کے دوران سات بار آسٹریلیا کو آل آؤٹ کیا۔
آسٹریلیا نے چار اضافی پوائنٹس حاصل کئے جبکہ تین پوائنٹس ٹیکل سے اور ایک پوائنٹس ریڈ سے ملا۔ اس سے قبل کھیلے گئے ایک دیگر میچ میںپولینڈ نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایران کو گروپ بی کے میچ میں پیر کو 41-25 سے سارے اعدادوشمار اور تجزیہ کو درکنار کرتے ہوئے اپنی دوسری جیت درج کی۔ پولینڈ کی پانچ میچوں میں یہ دوسری جیت ہے جبکہ ایران کو پانچ میچوں میں پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس ہار کے باوجود ایران کا گروپ بی میں سر فہرست براجمان ہے۔ کسی کو امید نہیں تھی کہ مسلسل چار میچ جیت چکے ایران کو 16 پوائنٹس کے فرق کی شکست کا سامنا کرنا پڑے گا لیکن پولینڈ نے یہ کارنامہ کر دکھایا اور ٹورنامنٹ کا دوسرا سب سے بڑا الٹ پھیر کیا۔ گروپ بی میں تھائی لینڈ اور جاپان کے درمیان 19 اکتوبر کو مقابلہ کھیلا جائے گا جس سے یہ طے ہوگا کہ کون سی ٹیم سب سے اوپر رہیں گی اور کون سی دوسری ٹیم سیمی فائنل میں پہنچے گی۔ ایران کا سیمی فائنل میں جگہ پہلے پختہ ہوچکا ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bangladesh thrash australia by record margin in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply