ہوٹل میں لڑکیوں کی مہمان داری کرنے پر دو بنگلہ دیشی کرکٹروں پر دس دس لاکھ روپے جرمانہ

ڈھاکہ:بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) ٹوئنٹی۔20 ٹورنامنٹ کے دوران بلے باز شبیر رحمان اور تیز گیند باز امام امین حسین کو اپنے اپنے ہوٹل کے کمرے میں لڑکیوں کو بطور مہمان مدعو کرنے کا قصوروار پاتے ہوئے ان پر 15 ہزار ڈالر (تقریبا 10 لاکھ روپے) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔
بی سی بی نے ایک بیان میں کہا کہکھلاڑیوں کو قومی کرکٹروں کے طور پر ان کی ذمہ داری یاد دلائی گئی اور انہیں خبردار کیا گیا کہ مستقبل میں اس طرح کی حرکت دہرانے پر انہیں معطل کیا جا سکتا ہے۔
یہ بین الاقوامی سطح کے کھلاڑی ہیں اور ان کے اس رویے سے ٹیم کی شبیہ خراب ہوتی ہے. ” بی سی بی نے کھلاڑیوں کے خلاف الزامات کی کوئی اطلاع نہیں دی، لیکن ایک خبر کے مطابق یہ دونوں کھلاڑی خواتین مہمانوں کو اپنے ہوٹل کے کمرے میں لے گئے تھے۔ بی پی ایل ٹورنامنٹ میں سات ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bangladesh players al amin hossain sabbir rahman fined 15000 for female guests in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply