نیوزی لینڈ۔ انگلستان دوسرا ٹیسٹ:پہلے دن بیرسٹو اور ووڈ کی ہاف سنچریاں اور ساؤتھی کے 5وکٹ

کرائسٹ چرچ: وکٹ کیپر جوناتھن بیرسٹو اور مارک ووڈ کی ہاف سنچریوں اور کپتان جو روٹ کی 37رنز کی شاندار اننگز کی مدد سے انگلستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن 8وکٹ پر 290رنزبنا لیے۔
کھیل اک وقت ختم ہوا تو بیرسٹو97اور لیچ10رنز بنا کر کریز پر موجود تھے۔نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر انگلستان کو پہلے بلے باز ی کی دعوت دی اور اس کے فاسٹ بولروں بولٹ ور ساؤتھی نے بھی اپنے کپتان کے فیصلہ کو درست ثابت کرتے ہوئے محض97رنز پر اس کی نصف ٹیم کو ڈھیر کر دیا۔
لیکن وکٹ کیپر بیرسٹو نے 154گیندوں پر11چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے97ناقابل شکست رنز اور 8ویں وکٹ کے لیے ووڈ کے ساتھ 95اور لیچ کے ساتھ نویں وکٹ کے لیے غیر مفتوح رفاقت میں41رنز بنا کر ٹیم کو ایک بہتر اسکور کی راہ پر ڈال دیا۔ووڈ 62گیندوں پر 7چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ52رنز بنائے۔
جبکہ کپتان روٹ نے 63گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے 37اور اسٹون مین نے 111گیندوںپر 4چوکوں کے ساتھ35رنز بنائے۔کوک دو رن کا ہی تعاون دے سکے۔کیوی ٹیم کی جانب سے ساؤتھی نے5اور بولٹ نے تین وکٹ لیے۔

Title: bairstow wood turn the tables as southees five powers nz | In Category: کھیل  ( sports )

Leave a Reply