انگلستان نے جنوبی افریقہ کو پہلا ٹی ٹونٹی میچ ہرا کر 3 میچوں کی سریز میں 1-0کی سبقت لے لی

Bairstow, bowlers shine in nine-wicket canter
لندن: جانی بیرسٹو کی شاندار ہاف سنچری کی بدولت انگلینڈنے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلا ٹی۔ 20 میچ نو وکٹ سے جیت کر تین میچوں کی سیریز میں 0۔1 سے سبقت حاصل کر لی۔ جنوبی افریقہ نے یہاں بدھ کے روز دن۔ رات کے میچ میں ساؤتھمپٹن میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اووروںمیں تین وکٹ پر 142 رن بنائے جسے انگلینڈ نے .3 14 اووروں میں ایک وکٹ کے نقصان پر 143 رن بناکر میچ جیت لیا۔ الیکس ہیلس اور بیرسٹو نے دوسرے وکٹ کے لئے 98 رن کی شراکت داری کرکے 5.3 اوور قبل ہی ٹیم کو فتح دلائی۔ اوپنر جیسن رائے نے 28 رن بنائے۔
رائے کو آندلے فیلوکوایو نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرکے انگلینڈ کا پہلا اور واحد ایک وکٹ لیا۔ ہیلس نے 38 گیندوں پر تین چوکے اور دو چھکے لگاکر ناٹ آؤٹ 47 رن ، بیرسٹو نے 35 گیندوں پر چھ چوکے اور دو چھکے لگاکر 60 رنز بنائے اور وہ بھی ناٹ آؤٹ واپس آئے۔ جنوبی افریقہ کے کپتان اے بی ڈی ولیرس نے ناٹ آؤٹ (65)، فرحان بحر دیننے ناٹ آؤٹ 64 رن بنائے۔ انگلینڈ کے گیندباز مارک وڈ نے 36 رن دے کر سب سے زیادہ دو وکٹ حاصل کئے جبکہ ڈیوڈ ویلی کو ایک وکٹ ملا۔ اس سیریز کا دوسرا میچ ٹانٹن میں جمعہ کے روز کھیلا جائے گا۔