انگلستان نے آسٹریلیا کو تیسرے ون ڈے میچ میں بھی ہرا کر 5میچوں کی سریز اپنے نام کر لی

نوٹنگھم: انگلستان نے تیسرے میچ میں آسٹریلیا کو242رنز سے شکست دے کر پانچ ون ڈے میچز کی سریز اپنے نام کر لی۔سریز میں انگلستان کی یہ لگاتار تیسری جیت ہے۔ 481رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم صرف37 اووروں میں239 رنز پر سمٹ گئی۔

مہمان ٹیم معین علی اور عادل رشید پر مشتمل آف و لیگ اسپن بولنگ کے آگے ٹک نہ سکی ۔ اور ٹیم جو پہلے ہی 481رنز کے بوجھ تلے دبی تھی معین اور عادل کے آگے سر نہ اٹھا سکی اور وقفہ وقفہ سے اس کے کھلاڑی پویلین واپس جاتے رہے ۔ ٹم ہیڈ39گیندوں پر 7چوکوں کی مدد سے 51اور اسٹوئینس37بالوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ 44رنز بنا کر نمایاں رہے۔

آگار نے 23بالوں پر 25رنز بنائے اور اس کے لیے انہوں نے دو چوکے اور ایک چھکا لگایا۔اینڈریو فنچ نے 20میکسویل نے19اور شارٹ نے 15رنز بنائے۔ انگلستان کی جانب سے عادل رشید نے4اور معین نے 3وکٹ لیے۔ دو وکٹ فاسٹ بولر ویلی کو ملے۔یوں تو آسٹریلیا کی شکست اسی وقت نوشتہ دیوار ہو چکی تھی جب انگلستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اس کے کمزور باؤلنگ اٹیک کے خلاف چوکوں چھکوں کی بارش کر کے 481ہمالیائی اسکور کھڑا کر دیا۔

پہلے اوور کو بہت سکون کے ساتھ کھیلنے کے بعد دوسرے اوور سے ہی بیرسٹو اور جیسن رائے نے اپنے خطرناک ارادے ظاہر کر دیے۔ ان دونوں نے افتتاحی بلے بازوں نے دوسرے اوور کی تیسری ہی گیند سے حریف بولروں کی ایسی خبر لینا شروع کی کہدیکھتے ہی دیکھتے یہ جوڑی ایک دوسرے سے جدا ہوئے بغیر 150کا ہندسہ پار کر گئی۔ آسٹریلیا کو پہلی کامیابی 20ویں اوور میں اس وقت ملی جب شارٹ کے تھرو پر وکٹ کیپر پائین نے رائے کورن آؤٹ کر دیا۔

انہوں نے سات چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 61گیندوں پر 82 اور بیرسٹو کے ساتھ افتتاحی وکٹ کے لیے 159رنز بنائے۔بیرسٹو نے ایک اور ڈیڑھ سو رنز کی پارٹنر شپ کی۔ اس بار ان کے ساتھی ہیلز تھے۔ یہ دونوں اسکور 310تک لے گئے۔ اس اسکور پر بیرسٹو92گیندوں پر 15چوکوں اور پانچ چھکوں کے ساتھ139رنز بنا کر گار کے شکار ہو گئے۔ بٹلر ہیلز کا زیادہ دیر تک ساتھ نہ نبھا سکے اور صرف 25رنز کی پارٹنر شپ کر کے پویلین لوٹ گئے۔

ہیلز کو کپتان مورگن کی شکل میں زبردست ساتھی مل گیا اور یہ دونوں بھی سنچری پارٹنر شپ کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ 459اسکور پر ہیلز 92گیندوں پر 147رنز بنا کر رچرڈسن کی گیند پر آگار کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ہیلز نے 16چوکے اور پانچ چھکے لگائے۔مورگن نے 30گیندوں پر چھ چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 67رنز بنائے۔ہیلز کو مین آ دی میچ قرار دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bairstow and hales condemn australia to heaviest defeat in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply