پی وی سندھو ایشیا بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے دوسرے راو¿نڈ میں داخل، سائنا پہلے ہی راو¿نڈ میں باہر

ووہان (چین): چوتھی سیڈیڈ ہندستانی اسٹار پی وی سندھو نے چین کے ووہان میں چل رہی ایشیا بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں فتح کے ساتھ آغاز کرتے ہوئے بدھ کو خواتین کے سنگلز کے دوسرے راو¿نڈ میں جگہ بنا لی، لیکن سائنا نہوال کا سفر سخت جدوجہد کے باوجود پہلے ہی دور میں ختم ہو گیا۔ اولمپک سلور میڈلسٹ سندھو نے انڈونیشیا کی غیر سینئر کھلاڑی دینار دیاہ آسٹن کو 31 منٹ تک چلے میچ میں مسلسل گیمز میں 21-8 21-18 سے شکست دے کر خواتین کے سنگلز کا پہلے دور کا مقابلہ جیت لیا۔ خواتین کے سنگلز کے ایک اور میچ میں ساتویں سیڈ سائنا غیر ترجیحی جاپانی کھلاڑی سیاکا ساتو کے ہاتھوں الٹ پھیر کا شکار ہو گئیں اور ایک گھنٹے آٹھ منٹ تک چلے سخت جدوجہد کے بعد 21-19 16-21 18-21 سے میچ گنوا کر پہلے ہی راو¿نڈ میں باہر ہو گئیں۔ دیگر ہندوستانیوں میں اجے جے رام نے مرد وں کے سنگلز مقابلہ میں جیت کے ساتھ کھاتہ کھول دیا اور پانچویں سیڈ چینی کھلاڑی تیان ہوئی کو ایک گھنٹے 10 منٹ میں 21-18 18-21 21-19 سے شکست دے کر دوسرے راو¿نڈ میں جگہ بنائی۔ 13 ویں رینکنگ کے جے رام کی یہ ساتویں نمبر کے چینی کھلاڑی کے خلاف کیریئر میں پہلی جیت ہے اور اب ان کا ریکارڈ ھوئی کے خلاف 1-2 ہو گیا ہے۔ جے رام کا دوسرے راو¿نڈ میں چینی تائی پے کے سو جین ہاو¿سے مقابلہ ہوگا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Badminton asia championships pv sindhu moves into round 2 saina nehwal bows out in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply