آئی سی سی کی ون ڈے میچوں کی ٹیم میں بابر اعظم، حسن علی بھی شامل، کوہلی کپتان بنائے گئے

دوبئی: پاکستانی کرکٹ کھلاڑی بابر اعظم اور حسن علی کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی سال 2017کی ایک روزہ میچوں کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
ٹیم کے دیگر ارکین میں ہندوستان کے روہت شرما، وراٹ کوہلی اور جسپریت بومرا کو شامل کیا گیا ہے۔ ہندوستان کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ اس آئی سی سی ٹیم کا کپتان وراٹ کوہلی کو بنایاگیا ہے۔
افغانستان کو بھی، جس نے حال ہی میں زمبابوے میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کوالی فائنگ ٹورنامنٹ میں عمدہ اکرکردگی کا مظاہرہ کر کے نہ صرف2019کے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا بلکہ فائنل میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر آئی سی سی ٹرافی بھی جیتی تھی ، یہ اعزاز حاصل ہو گیا کہ اس کا ایک کھلاڑی راشد خان بھی آئی سی سی کی اس ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
ٹیم اس طرح ہے: ڈیوڈ وارنر (آسڑیلیا)، روہت شرما، وراٹ کوہلی(کپتان) ، بابر اعظم، اے بی ڈی ولیرز، کوئنٹن ڈی کوک،بین اسٹوکس، ٹرینٹ بولٹ، حسن علی، راشد خان اور جسپریت بمراہ۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Babar azam hasan ali awarded icc odi team of the year caps in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment