بابر کی سنچری اور حسن کی عمدہ باؤلنگ سے پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 74رنز سے ہرایا

گیانا:پاکستان نے بابر اعظم کی شاندار سنچری اور فاسٹ باؤلر حسن کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز کو 74 رنز سے شکست دے کر 3ون ڈے میچز کی سریز میں ایک ایک کی برابری حاصل کر لی۔گیانا کے پروویڈنس اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے تین ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تو پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 283 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 44.5 اوورز میں 208 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہو گئی۔پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد اور کامران اکمل نے اننگز کا بہت مایوس کن آغاز کیا ۔ابھی اسکور50تک بھی نہیں پہنچا تھا کہ فاسٹ بولروں گیبریل اور جوزف نے دونوں کو پویلین بھیج دیا۔ دونوں نے بالترتیب 5 اور 17 رنز بنا ئے۔
انکے بعد محمد حفیظ اور بابر اعظم نے انتہائی محتاط انداز میں سکور بنانے کا سلسلہ جاری رکھا اور ٹیم کے مجموعی سکور کو 113 تک پہنچا دیا۔ محمد حفیظ اپنی وکٹ بچانے کے چکر میں 50 گیندوں پر 32 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے اور انکے بعد شعیب ملک 9 اور کپتان سرفراز احمد 26 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔چھٹی وکٹ پر بابراعظم اور عماد وسیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 99 رنز کی شراکت قائم کی جب کہ بابراعظم 3 چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے 125 اورعماد وسیم 43 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے شینن گبریل نے 2، الزاری جوزیف، دوندرا بشو اور ایشلے نرس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس کے بعد ویسٹ انڈیز کی جانب سے لیوس اور چیڈوک والٹن نے اننگز کا آغاز کرتے ہوئے ٹیم کا مجموعی سکور 22 تک پہنچایا ہی تھا کہ والٹن 13 رنز پر محمد عامر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔
جس کے فوراً بعد لیوس بھی 10 رنز کے سکور پر پویلین لوٹ گئے۔ شائی ہوپ 15، کیرن پوویل 11، جوناتھن کارٹر 12، جیسن محمد، جیسن ہولڈر 68، ایشلے نرس 44، دیوندرا بشو 16 اور الزیری جوزیف 15 رنزایک رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن 68 رنز کے ساتھ ٹیم کے نمایاں بلے باز رہے۔ گرین شرٹس کی جانب سے حسن علی نے 5 اور محمد حفیظ نے 2 وکٹیں حاصل کی جبکہ محمد عامر ،شاداب خان اور جنید خان نے ایک ایک وکٹیں حاصل کی۔ میچ میں بہترین کارکردگی کی بدولت بابر اعظم کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Babar and hasan square the series for pakistan in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply