کیرل کی 219رنز کی اننگز میں محمد اظہرالدین 82رنز بنا کر چمکے

گوہاٹی : وکٹ کیپر بلے باز محمد اظہرالدین (82) کی شاندار بلے بازی کی بدولت کیرل نے رنجی ٹرافی گروپ سی مقابلے میں یہاںآندھراپردیش کے خلاف پہلی اننگز میں219رنز بنا لیے۔آندھراپردیش نے ٹا س جیت کر کیرل کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی تھی۔
آندھراپردیش کی جانب سے ڈی پی وجے کمار سب سے کامیاب گیندباز رہے۔ انہوں نے 26.5 اوور میں 37 رن دے کر چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ محمداظہرالدین نے ذمہ دارانہ بلے بازی کرتے ہوئے 201 گیندوں میں 12 چوکوں کی مدد سے 82 رن بنائے جبکہ کپتان روہن پریم نے 131 گیندوں میں چھ چوکوں کی مدد سے 42 رن کا اسکور کیا۔
اقبال عبداللہ نے 27 رن بنائے۔جواب میں آندھرا پردیش نے دوسرے روز چائے کے وقفہ تک دو وکٹ پر 112رنز بنا لیے ۔ یہ دونوں وکٹ اقبال عبداللہ کو ملے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Azharuddin scores 82 against ap in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply