انگلستان کے 297رنز کے تعاقب میں اظہر اور سمیع اسلم کی ہاف سنچری

برمنگھم: اظہر علی کی شاندار ہاف سنچری اور سمیع اسلم کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے سنچری پارٹنر شپ کی بدولت پاکستان نے دوسرے ٹسٹ کے دوسرے روز ہی ایک بڑا اسکور بنانے کی جانب پیش رفت کر دی۔
اگرچہ دوسرے روز انگلستان کی پہلی اننگز کے اسکور297رنز کے تعاقب میں اننگز کے پہلے ہیاوور میں تجربہ کار بلے باز محمد حفیظ اینڈرسن کا شکار ہو گئے۔
لیکن اپنی ٹسٹ زندگی کا دوسرا ہی میچ کھیلنے والے ساتھی افتتاحی بلے باز سمیع اسلم نے اظہر علی کے ساتھ محتاط بلے بازی کرتے ہوئے انگلستان کے 297اسکور کا تعاقب جاری رکھا اور دوسرے سیشن کے ختم ہونے سے پہلے ہی تقریباًنصف منزل طے کر لی۔ اظہر علی نے 129گیندوں پر 6چوکوں کی مدد سے ہاف سنچری مکمل کی۔
اس سے قبل انگلستان کی طرف سے بیلنس اور معین علی نے ہاف سنچریاں بنائیں۔ پاکستان کی طرف سے فاسٹ بولر سہیل خان نے پانچ وکٹ لیے جبکہ محمد عامر اور راحت کو دو اور یاسر شاہ کو ایک وکٹ ملی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Azhar fifty buoys pakistan reply in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply