اظہر اور مصباح الحق نے پاکستان کو 93رنز کی سبقت دلائی

باربیڈاس: افتتاحی بلے باز اظہر علی کی شاندار سنچری اور کپتان مصباح الحق کی 99رنز کی کپتانی اننگز کی بدولت پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز 393رنز بنا نے کے بعد ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز میں 40رنز پر ایک وکٹ گرا کر اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کی جانب پیش رفت کر دی۔پہلی اننگزکا81رنز کا خسارہ پورا کرنے سے ابھی ویسٹ انڈیز 73رنز دور تھی کہ فاسٹ بولر محمد عباس نے خطرناک افتتاحی بلے باز کے پاویل کو وکٹ کیپر سرفراز کے اہتھوں کیچ آؤٹ کرا کے ویسٹ انڈیز کو زبردست جھٹکا دیا۔ لیکن برتھ ویٹ اور ہٹمائر نے دن کے آخری 12اووروں میں پاکستان کے فاسٹ و اسپن اٹیک کے خلاف زبردست مزاحمت کرتے ہوئے مزیدکوئی نقصان ہونے دیے ٹیم کا اسکور40رنز تک پہنچا دیا۔ تیسرے روز کا کھیل ختم ہوا تو برتھ ویٹ 8اور ہٹمائر 22رنز بنا کر غیر مفتوح تھے۔
اس سے قبل پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے اظہر علی کے ساتھ تیسرے روز ٹیم کی دوسرے روز کی 172رنز کی ناتما م اننگز کو بڑے محتاط اور سبقت لینے کی حکمت عملی سے آگے بڑھانا شروع کیا اور چوتھے وکٹ کی رفاقت میں98رنز بنا کر ٹیم کو حریف کے اسکور کے کافی قریب پہنچا دیا۔ 259کے اسکور پر اظہر آؤٹ ہوگئے لیکن اس وقت تک وہ سنچری بنانے کے ساتھ ساتھ پاکستان کو پریشانیوں سے نکال چکے تھے۔ اظہر نے278گیندوں پر 9چوکوں کی مدد سے105رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز کا اسکور پار کرتے ہی مصباح الحق بھی ایک کپتان کی اننگز کھیل کر عین اس وقت آؤٹ ہوگئے جب وہ سنچری سے محض1رنز دور تھے۔ انہوں نے 201گیندوں پر 9چوکوں اور دو چھکوں کے ساتھ99رنز بنائے۔ اس شفیق نے15، سرفراز احمد نے 9شاداب خان نے16، محمد عامر نے 10اور یاسر شاہ نے31بالوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ24رنز بنائے۔ محمد عباس ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ویسٹ انڈیز کی طرف سے فاسٹ بولر گیبریل 4وکٹ لے کر کامیاب بولر رہے ۔ہولڈر اور بشو نے تین تین وکٹ لیے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Azhar and misbah fashion 81 run lead in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply