بابر اعظم کی لگاتار تیسری سنچری اور پاکستان کی ویسٹ انڈیز پر لگاتار تیسری جیت

ابو ظبی: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو136رنز سے شکست دے کر جہاں ایک طرف تین ون ڈے میچوں کی سریز بھی 3-0سے جیت کر لگاتار دوسری بار کلین سوئپ کیا وہیں دوسری جانب ویسٹ انڈیز کوآئی سی سی کی عالمی رینکنگ میں8ویں پوزیشن سے بے دخل کر کے خود اس پوزیشن پر قبضہ کر کے انگلستان میںہونے والے ورلڈ کپ میں براہ راست داخلہ پانے کی راہ ہموار کر لی۔
اس شاندار جیت میں مڈل آرڈر بلے باز بابر اعظم نے بھی 117گیندوںپر106رنز بنا کر لگاتار تیسری ون ڈے انٹرنیشنل سنچری بنانے والے تیسرے پاکستانی اور آٹھویں بین الاقوامی بلےبازہونےکا اعزاز حاصل کر لیا۔اعظم نے سنچری بنانے والے افتتاحی بلے باز اور کپتان اظہر علی کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے 147رنز بنا کر ٹیم کو ایک بڑے اسکور کی جانب گامزن کر دیا۔ اگرچہ اظہر اور پھر خود اعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد کوئی بلے باز ان دونوں کی ڈالی گئی مضبوط بنیاد پر رنز کی دیوار کو زیادہ اونچا نہیں کر سکا تاہم سرفراز کی 24رنز کی اننگز کی بدولت پاکستان مقرہ50اووروں میں 6وکٹ پر308رنز بنانے میں کامیاب ہو گیا۔
لیکن309رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کا کوئی بلے باز پاکستان کے فاسٹ و اسپن کے ملے جلے حملے کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کر سکا ۔اور30ویں اوور میں ہی اس پر اس وقت شکست کے بادل نہایت گھنے ہو گئے جب پولارڈ بھی صرف11رنز بنا کر محمد نواز کا شکار ہو گئے۔اس کے بعد تو ویسٹ انڈیز سنبھل ہی نہیں سکی اور اس کے آخری پانچ بلے باز محض 55رنز پر آؤٹ ہو گئے۔ اور پوری ٹیم 44اووروں میں172رنزپر سمٹ گئی۔ پاکستانکی طرف سے لیفٹ آرم اسپنر محمد نواز نے3 اور وہاب ریاض نے دو وکٹ لیے جبکہ عماد وسیم، سہیل خان اور شعیب ملک کو ایک ایک وکٹ ملی۔بابر اعظم کو مین آف دی میچ اور مین آف دی سریز قرار دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Azams third ton in a row leads pakistan to 3 0 in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply