ہندستان اے کے خلاف برنس آسٹریلیائی ٹیم کی قیادت کریں گے

برسبین: (یو این آئی) سری لنکا کے خلاف ٹسٹ سریز کے دوران پہلے دو ٹسٹ میچز کھیلنے کے بعدآخری ٹیست میچ کے لیے ٹیم سے نکال دیے جانے والے ٹیسٹ اوپنر کو برنس کو اگلے ماہ ہندستان اے کے خلاف برسبین میں ہونے والے دو چار روزہ مقابلوں کے لیے آسٹریلیا اے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور وہ ایک میچ کے لئے اپنی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
برنس سری لنکا کے خلاف حال ہی میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے ابتدائی دو مقابلوں میں کھیلے تھے لیکن اس کے بعد انہیں آخری ٹیسٹ کیلئے باہر کر دیا گیا تھا۔برنس پہلے میچ میں نائب کپتان ہوں گے جبکہ دوسرے اور آخری چار روزہ میچ میں ٹیم کی کپتانی سنبھالیں گے۔پہلے میچ کیلئے پیٹر ہیڈسکمب کپتان بنائے گئے ہیں۔
شیفیلڈ شیلڈ سیریز میں قدم رکھنے والے وکٹوریہ کے اوپنر ٹریوس ہیڈ کو دونوں میچوں میں جگہ دی گئی ہے۔ہیڈ نے دونوں اننگز میں سنچری لگائی تھی۔ اس کے علاوہ جان اور جیکسن برڈ کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔سابق آسٹریلوی کھلاڑی ٹام موڈی کے بھتیجے ڈیوڈ موڈی کو بھی ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا مقابلہ آٹھ ستمبر سے جبکہ دوسرا مقابلہ 15 ستمبر سے ایلن بارڈر میدان پر کھیلا جائے گا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Axed test opener joe burns to captain australia a in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply