سشیل کمار نے صرف80سکنڈ میں حریف کو پچھاڑ کرگولڈ میڈل جیتا ،راہل آورے کو بھی طلائی تمغہ

گولڈ کوسٹ (آسٹریلیا): 21ویں دولت مشترکہ کھیلوں میں8ویں روز بھی ہندوستان کا گولڈ میڈل جیتنے کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے پہلوان سشیل کمار نے اپنے حریف کو محض دس سکنڈ میں چاروں خانے چت کر کے گولڈ میڈل جیت لیا ۔
دوسری جانب57کلو گرام کی فری اسٹائل کشتی میں پہلوان راہل بالا صاحب آورے نے کناڈا کے اسٹیون تاکا ہاشی کو فائنل میں پچھاڑ کرطلائی تمغہ جیت لیا۔ یہ ریسلنگ میں آج کا دوسرا گولڈ میڈل ہے۔ آورے ایشیائی ریسلنگ چمپین شپ میں کانسے کا میڈل اور2011کے ملبورن کامن ویلتھ ریسلنگ چمپین شپ میں گولڈ میڈل جیت چکے ہیں۔
نشانہ باز تیجسوینی ساونت نے50میٹر کے رائفل پرون میں اور پہلوان ببیتا کماری نے ویمن فری اسٹائل میں چاندی کے تمغے جیتے۔8ویں روز ہندوستان 15گولڈ، 6سلور اور9کانسے کے میڈل جیت کر 30میڈلوں کے ساتھ تیسری پوزیشن پرہے۔
اگرچہ میڈلوںکی مجموعی تعداد میںکناڈا54میڈلوں کے ساتھ،اسکاٹ لینڈ33اورنیوزی لینڈ31تمغوں کے ساتھ ہندوستان سے اوپر ہیں لیکن ہندوستان کے مقابلہ میں ان تینوں کے گولڈ میڈل10،10ہیں جبکہ ہندوستان کے15ہیں۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Aware wins gold in mens freestyle 57kg in commonwealth games in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply