پورن کی سنچری کے باوجود ویسٹ انڈیز سری لنکا سے 23رنز سے ہار گئی

چیسٹر لی اسٹریٹ: مڈل آرڈر کے بلے باز نکولس پورن کی شاندار سنچری اور لوور آرڈر کے بیٹسمین فیبیا ایلن کی عمدہ ہاف سنچری کے باوجود ویسٹ انڈیز سری لنکا سے 23رنز سے ہار گئی ۔8میچوں میںیہ اس کی چھٹی شکست ہے۔

اگرچہ 339رنز کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز نے ابھی ایک چوتھائی منزل بھی طے نہیں کی تھی کہ اس کے چوٹی کے چار بلے باز بشمول کرس گیل آؤٹ ہو چکے تھے اور145مجموعے پر جب کپتان جیسن ہولڈر لیگ اسپنر فرانسس وانڈر سے کی گیند پرلمبی ہٹ لگانے کی کوشش میں جیون میڈس کے ہاتھوں مڈ آن پر لپک لیے گئے تو ایسا دکھائی دے رہا تھا کہ شاید نصف منزل سے پہلے ہی ویسٹ انڈیز کی اننگز سمٹ جائے گی۔لیکن پورن نے حوصلہ نہیں ہارا اور پہلے کارلوس برتھ ویٹ کے ساتھ مل کر چھٹے وکٹ کے لیے54اور پھر ایلن کے ساتھ ساتویں وکٹ کے لیے 83رنز کی پارٹنر شپ کر کے ویسٹ انڈیز کو جیت کی راہ پر لانے کی جدوجہد جاری رکھی ۔

جس سے سری لنکا کے خیمہ میں کھلبلی مچ گئی اور پورن کی اننگز کے باعثشکست کے اندیشے میں گرفتار سری لنکا کے کپتان کرونا رتنے سابق کپتان اینجلو میتھیوز کو،جنہوں نے ڈیڑھ سال سے کسی انٹرنیشنل میچ میں بولنگ نہیں کی تھی،گیند تھما دی۔میتھیوز نے بھی اپنے کپتان کو مایوس نہیں کیا اور پہلی ہی گیند پر پورن کو وکٹ کیپر پریرا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا کے سری لنکا کی پوری ٹیم اور اس کے شیدائیوں کو خوشی سے بے قابو کر دیا۔میتھیوز نے مارے خوشی کے ہوا میں ایسا مکا لہرایا کہ ان کے ایک ساتھی کھلاڑی ناک آؤٹ ہوتے ہوئے بال بال بچ گئے۔اس کے بعد پھر ویسٹ انڈیز میچ میں واپس نہ آسکی اور مقررہ50اووروں میں 9وکٹ پر 315رنز ہی بنا سکی۔ سری لنکا کی جانب سے لیستھ ملنا نے3 اور رجیتا،وانڈر سے اور میتھیوز نے ایک ایک وکٹ لی ۔

تین کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔اس سے قبل مین آف دی میچ اویشکا فرنانڈو کی شاندار سنچری ، پریرا کی ہاف سنچری اور تھریمانے کی33گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 45رنز کی اننگز کی بدولت سری لنکا نے مقررہ50اووروں میں 9وکٹ پر338رنز بنائے۔تھریمانے نے 103گیندوں کی اپنی اننگز میں9چوکے اور دو چھکے اور پریرا نے64رنز کی اننگز میں51گیندیں کھیل کر 8چوکے لگائے۔کپتان کرونا ررتنے نے48گیندوں پر چار چوکون کی مدد سے32اور جیون مینڈس نے 41گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے39رنز بنائے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Avishka fernando bowlers hand west indies another defeat in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.