آسٹریلیا نے انگلستان کو اننگز اور41رنز سے شکست دے کر ایشز پر قبضہ برقرار رکھا

پرتھ:یہاں پیر کے روز انگلستان اس وقت ایشز سریز سے ہاتھ دھو بیٹھا جب اس کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں آسٹریلیا کی پہلی اننگز کے اسکور662رنز کے جواب میں فاسٹ بولر ہیزل ووڈ کی تباہ کن بولنگ سے رنز پر ڈھیر ہو گئی۔یوں تو 63ویں اوور میں ہی انگلستان کی اننگز سے شکست تبھی نوشتہ دیوار ہو گئی تھی جب آسٹریلیااور جیت کے درمیان مزاحم ملان بھی 54رنز کی صبر آزما اننگز کھیل کر آؤٹ ہو گئے۔
جس وقت وہ ہیزل ووڈ کے شکار ہو ئے تو ٹیم کو آسٹریلیا کی پہلی اننگز کی سبقت ختم کرنے اور اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے مزید64رنز درکار تھے ۔ یاد رہے کہ پرتھ میں کھیلے گئے سریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلستان نے پہلی اننگز میں403رنز بنائے تھے جس کے جواب آسٹریلیانے 9وکٹ پر 662رنز بنا کر اننگز ڈکلئیر کر دی تھی۔انگلستان کی جانب سے135گیندوںپر 8چوکوں کی مدد سے54رنز بنانے والے ملان کے علاوہ جیمز ونس95گیندوں پر درجن بھر چوکوں کے ساتھ 55 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔
سابق کپتان السٹر کک نے 14، اسٹون مین نے 3، کپتان جوئے روٹ اور جونی برسٹو نے 14،14 ، معین علی نے 11 اوور ٹن نے 12رنز بنا ئے۔آل رااؤنڈر وجر ووکس نے آل راؤنڈر کا کردار بخوبی نبھاتے ہوئے کمنز کی گیند پر وکٹ کیپر پین کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہونے سے پہلے 22رنز کی اچھی اننگز تو کھیلی تو بنائے لیکن ان کی یہ اننگز نہ توٹیم کو اننگز کی شکست سے بچا سکی اور نہ ہی آسٹریلیا کو ایشز پر قبضہ برقرار رکھنے سے روک سکی ۔
آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے5 وکٹ لیے جب کہ نیتھن لیون اورکمنز نے 2,2 اور مچل اسٹارک نے ایک وکٹ لیا۔اس جیت کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے پانچ ٹیسٹ میچوںکی سریز میں تسلسل سے میچ جیت کر سریز میں جیت کی ہیٹ ٹرک کرنے کے ساتھ ایشز کو بھی اپنے ہاتھوں سے پھسلنے نہیں دیا۔ڈبل سنچری بنانے والے کپتان اسٹیو اسمتھ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Australia won by an innings and 41 runs in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply