ہندوستان آسٹریلیا سے پہلا ٹی ٹونٹی میچ4رنز سے ہار گیا

برسبن: آسٹریلیا کے خلاف بارش سے متاثرہ میچ میں ڈک ورتھ لوئس فارمولے کے تحت کھیلتے ہوئے ہندوستان محض4رنز سے ہار گیا۔ اس جیت کے ساتھ آسٹریلیا نے تین ٹونٹی ٹونٹی میچوں کی سریز میں1-0کی سبقت حاصل کر لی۔

ہندوستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی لیکن17ویں اوور میں بارش ہونے کے باعث کھیل روک دیا گیااور جب یچ دوبارہ شروع ہوا تو میچ 17اووروں کا کرد یا گیا اور ہندوستان کو ڈک ورتھ لوئس فارمولے کے حساب سے17اووروں میں ہی174رنز ہدف دیا گیا۔

افتتاحی بلے باز شکھر دھون نے42گیندوں پر 10چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے76رنز کی اننگز کھیلی لیکن دوسرے اینڈ سے وقفہ وقفہ سے وکٹ گرنے کے باعث ہدف مشکل تر ہوتا چلا گیا لیکن پھر بھی رشبھ پنت اور دنیش کارتک اسکور کو156تک لے گئے اور ٹیم انڈیا کی جیت کے آثار نمایاں ہونا شروع ہو گئے۔

لیکن پنت کے آؤٹ ہونے کے بعد فیصلہ کن اوور میں کی لگتار گیندوں پر کنال پانڈیا اور دنیش کارتک بھی آؤٹ ہو گئے اور ٹیم انڈیا میچ کو آآخری اوور تک لے جانے کے باوجود 4رنز سے ہار گئی۔ کارتک نے 13گیند وں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے30اور پنت نے 16گیندوںپر ایک چوکے اور ایک ہی چھکے کے ساتھ20رنز بنائے ۔

آسٹریلیا کی طرف سے اسپنر زمپا اور ب اسٹوینیس نے دو دو وکٹ لیے جبکہ بھینڈورف، اسٹان لیک اور ٹائے نے ایک ایک وکٹ لی۔آسٹریلیا کی طرف سے میکسویل نے46اور لین نے37رنز بنائے۔زمپا کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Australia win in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment