میکس ویل کی طوفانی اننگز سے آسٹریلیا نے ٹی 20 کرکٹ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا

پلکیے: (یو این آئی)آسٹریلیا نے افتتاحی بلے باز میکس ویل کی طوفانی اننگز کی بدولت، جس میں انہوں نے محض65گیندوں پر 14چوکوں اور 9چھکوں کی مدد سے145 رنز بنائے، سری لنکا کے خلاف تین وکٹوں پر 263 رن بنا کر بین الاقوامی ٹی 20 کرکٹ کا نیا ریکارڈ قائم کیاہے۔ ریکارڈ بنانے کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا نے سری لنکا کو مقررہ 20 اووروں میں نو وکٹوں پر صرف 178 رنز بنانے دیئے اور میچ 85 رنز سے جیت لیا۔
اس سے پہلے سری لنکا نے 2007 میں کینیا کے خلاف 260 رنز بنا کر ٹی 20 کرکٹ میں سب سے بڑی اننگز کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔ اس سے صرف آٹھ روز پہلے انگلینڈ کی ٹیم نے پاکستان کے خلاف 444 رنز بنا کر ایک روزہ میچوں میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کیا۔ انگلینڈ نے بھی سری لنکا کا قائم کیا ہوا ریکارڈ توڑا تھا۔ آسٹریلیا کی اننگز کے دوران آل راؤنڈر گلین میکس ویل نے صرف 65 گیندوں پر نا قابلِ تسخیر 145 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی طرف سے دیگر کھلاڑیوں میں ہیڈ نے 45، عثمان خواجہ نے 36 اور وارنر نے 28 رنز بنائے۔ سری لنکا کی طرف سے سینانائیکے، پریرا اور پاتھی رانا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
جواب میں سری لنکا کی ٹیم مقررہ 20 اووروں میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 178 رنز بناسکی۔ سری لنکا کی طرف سے چانڈی مل 58 اور کاپوگیدیرا 43 رنز بنا کر نمایاں اسکورر رہے۔ آسٹریلوی بالروں میں سے اسٹارک اور بولینڈ نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ فاکنر، ہینریکے اور زیمپا نے ایک ایک وکٹ لیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Australia set new record maxwell misses out on one in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply