آسٹریلیا نے انگلستان کو 185رنز سے ہرا کر ایشز پر قبضہ کر لیا

مانچسٹر: آسٹریلیا نے مانچسٹر میں کھیلے گئے چوتھے ٹسٹ میچ میں انگلینڈ کو 185رنز سے شکست دے کر جہاں ایک طرف2001کے بعد سرزمین انگلستان پر پہلی بار ایشز پر قبضہ کیا وہیں دوسری جانب عالمی ٹیسٹ چمپین شپ میں اپنے پوائنٹس کی تعدد 56کر کے دوسری پوزیشن کی جانب اپنی پیش رفت بھی جاری رکھی۔آسٹریلیا کی اس جیت میں مین آف دی میچ اسٹیو اسمتھ اور فاسٹ بولر پیٹ کمنس کا زبردست دخل رہا۔ اسمتھ نے اگر پہلی اننگز میں ڈبل سنچری اور دوسری اننگز میں82رنز کی شاندار اننگز کھیل کر انگلستان کو ایک بڑا ہدف دینے میں زبردست معاونت کی تو فاسٹ بولر ز کمنز ، ہیزل ووڈ اور مچل اسٹارک نے فاسٹ بولنگ کا بہترین مظاہرہ کر کے 20میں سے 17وکٹ لے کر انگلستان کے لیے ہدف تک پہنچنا محال کر دیا اور ابھی وہ383رنز کے ہدف سے 185رنز دورتھا کہ انگلستان کی پوری ٹیم 197پر ڈھیر ہو گئی۔ جو ڈیلی 123گیندوں پر 6چوکوں کی مدد سے53رنز بنا کر نمایاں رہے۔جو بٹلر نے 111گیندیں کھیلیں اور4چوکوں کے ساتھ34،جیسن رائے نے 67گیندوں پر 4ہی چوکوں کی مدد سے31،جان بیرسٹو نے 61گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے25اور اوورٹن نے 105بالوں پر 21رنز بنائے اور دو چوکے لگائے۔کمنز نے چار وکٹ لیے جبکہ ہیزل ووڈ اور لیون نے دو دو اور اسٹارک اور لبوس چاگنے نے ایک ایک وکٹ لی۔اس سے قبل آسٹریلیا نے اسمتھ کی92گیندوں پر 11چوکوں کی مدد سے82رنز کی بدولت دوسری اننگز 6وکٹ پر186رنز بنا کر ڈکلیر کر دی۔ویڈ نے 76گیندوں پر 2چوکوں کی مدد سے34اور کپتان ٹم پین نے 18 گیندوں پر 4چوکوں کے ساتھ23رنز بنائے۔انگلستان کی طرف سے جو آرچر 3وکٹ لے کر نمایاں رہے جبکہ اسٹورٹ براڈ کو دو اور لیچ کو ایک وکٹ ملی۔
Australia retain the Ashes as England fall short in gutsy rearguard

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Australia retain the ashes as england fall short in gutsy rearguard in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.