رانچی ٹی ٹونٹی میچ میں کپتان اسٹیو اسمتھ کی سخت کمی محسوس ہوئی:آرون فنچ

رانچی:آسٹریلوی ٹیم کے افتتاحی بلے باز آرون فنچ نے کہا ہے کہ ہندستان کے خلاف رانچی میں کھیلے گئے پہلے ٹوئنٹی 20 میچ کے دوران ٹیم کو کپتان اسٹیو اسمتھ کی زبردست کمی محسوس ہوئی۔
فنچ نے یہاں اپنی ٹیم کی 9وکٹ سے شکست کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ کاش ا سمتھ بھی اس میچ میں کھیل رہے ہوتے ۔کیونکہ ان کا کھیل ایسے نامساعد حالات میں نکھر کر سامنے آتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ تینوں فارمیٹس کے کپتان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم نے اچھا آغاز کیالیکن میچ کے دوران درمیانی اوور میں ٹیم اپنے مقصد سے بھٹک گئی۔
انھوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ رانچی کا وکٹ مبیٹنگ کے لیے مشکل تھا۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ ان کی ٹیم نے تھوڑا زیادہ ہی جارحانہ انداز اختیار کیا لیکن وکٹ بھی تیزی سے گرتے رہے۔فنچ نے کہا کہ ٹوئنٹی 20 میں بہت زیادہ وقت نہیں ہوتا ہے کہ بلے باز 10۔12 اوورز تک پچ کا تجزیہ کرسکے اور کوئی بھی فیصلہ دو تین گیندوں کے بعد یا کچھ سیکنڈ میں لینا ہوتا ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Australia played a high risk game vs india and paid the price aaron finch in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply