سری لنکا کے خلاف آسٹریلیا سخت مشکلات سے دوچار

پلیکیل:(یو این آئی) سری لنکا کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے چوتھے روز 268 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آسٹریلیا اس وقت زبردست پریشنایوں سے دوچار ہو گیا جب محض83رنز پر اس کے ٹاپ آرڈر کے3بلے باز آؤٹ ہو گئے۔ بارش سے متاثرہ میچ میں کشال مینڈس کی 176کی شاندار اننگز کی بدولت سری لنکا کی ٹیم نے 353 رنز بنائے اور آخر روز کی پچ پر آسٹریلیا کو ایک مشکل کو ہدف دیا۔
اور چوتھے روز کا کھیل ختم ہونے سے پہلے ہی اس کے تین بہترین بلے بازوں سے چھٹکارہ بھی پالیا۔چوتھے روز کا کھیل ختم ہوا تو کپتان اسٹیون اسمتھ (26) اور ایڈم ووگس (نو) رن بنا کر کریز پر تھے۔میچ کے تیسرے دن کی طرح جمعہ کو بھی بارش کی وجہ سے میچ متاثر رہا اور خراب روشنی کی وجہ سے وقت سے پہلے چائے کا وقفہ کرانا پڑا۔
لیکن صورت حال سدھرتے نہیں دیکھ دن کا کھیل ختم کر دیا گیا۔ اس سے پہلے سری لنکا کی ٹیم نے مینڈس (169) اورکشال پریرا (پانچ) کی اننگز کے ساتھ چھ وکٹ پر 282 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا۔اپنے کیریئر کی پہلی ٹیسٹ سنچری لگانے والے مینڈس سات رنز کاہی اضافہ کرسکے۔انہوں نے 254 گیندوں پر 21 چوکے اور ایک چھکا لگا کر 176 رنز بنائے سری لنکا کی دوسری اننگز 93.4 اوور میں 353 رن پر سمٹ گئی اور انہوں نے مہمان آسٹریلیا کو جیت کیلئے 268 رنز کا ہدف دے دیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے فاسٹ بولر مچل اسٹارک 84 رن پر چار وکٹ لے کر کامیاب بولر رہے۔انہوں نے مینڈس کو بھی آؤٹ کیا۔جوش ہیزل وڈ اور ناتھن لیون کو دو دو وکٹ ملے۔ اس کے بعد ہدف کا تعاقب کرنے اتری آسٹریلوی ٹیم نے دن کا کھیل مکمل ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں 83 رنز بنا لئے۔لیکن اس نے جو برنس (29)، ڈیوڈ وارنر (ایک) اور عثمان خواجہ (18) کے وکٹ گنوا دیے۔
کپتان اسمتھ نے 54 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 26 رنز بنائے۔وہ کریز پر ڈٹے ہیں۔ان کے ساتھ ووگس نو رن پر ٹکے ہیں۔سری لنکا کی جانب سے رنگنا ہیرات، دلرووان پریرا اور سداکن نے ایک ایک وکٹ لیا۔اب آسٹریلیا شکست سے بچنے کے لیے 185رنز اور سری لنکا کو جیتنے کے لیے سات وکٹ کی ضرورت ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Australia need 185 on fifth day sl seven wickets in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply