اسٹان لیک اور فنچ کی مدد سے آسٹریلیا نے پاکستان کو 9وکٹ سے ہرایا

ہرارے: کپتان اینڈریو فنچ کی شاندار ہاف سنچری اننگز کی بدولت ،جس میں انہوں نے 33گیندوں پر چار چوکوں اور 6چھکوں کی مدد سے 68رنز بنائے ، آسٹریلیا نے پاکستان کو 9وکٹ سے ہرادیا۔ 117رنز ہدف کے تعاقب میں افتتاحی بلے باز شارٹ کی15رنز کی شارٹ اننگز کے بعد فنچ اور ہیڈ نے دوسرے وکٹ کے لیے غیر مفتوح رفاقت میں 82رنز بنا کر جیت کا مطلوبہ ٹارگٹ 10.5اووروں میں پورا کر لیا۔ ہیڈ نے18گیندوں پر ایک چوکے کے ساتھ20رنز بنائے ۔

اس سے قبل آسٹریلیا کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بلے بازی کرنے کی دعوت دی۔فاسٹ بولر بلی اسٹان لیک نے اپنی طوفانی بولنگ سے پاور پلے میں ہی اپ آرڈر کے چار بلے بازوں کو پویلین بھیج کر پاکستان کی کمر توڑ دی۔پاکستان اننگز کی تباہی کا آغاز اسٹان لیک نے پہلے اوور کی تیسری ہی گیند پر محمد حفیظ کو پہلی سلپ میں کپتان فنچ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا کے کیا۔ابھی پاکستان محمد حفیظ کی وکٹ کے جھٹکے سے سنبھلا بھی نہیں تھا کہ اسٹان لیک نے حسین طلعت کو بھی بالکل اسی انداز میں فنچ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرادیا۔حسین نے دو چوکوں کی مدد سے10بالوں پر دس رنز ہی بنائے۔

اسان لیک نے تیسرا وور بھی بغری وکٹ لیے پورا نہیں کیا۔ تیسری گیند پر انہوں نے خطرناک بلے باز فخر زماں کو خطرناک رخ اختیار رکنے سے پہلے ہی ٹیم کو ان سے چھٹکارہ دلادیا۔فکرو نے 11بالوں پر 6رنز بنائے اور ایک چوکا لگایا۔ انہیں وکٹ کیپر کیری نے لپکا۔اسٹان لیک نے اپنے کوٹے کے آخر ی اور مٰن پاکستان کے ایک اور جارح بلے باز کپتان سرفراز کو بھی پہلی سلپ میں ہی فنچ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرادیا۔سرفراز گیندوں پر چار رنز ہی بنا سکے۔

اسٹان لیک اس قدر فارم میں تھے اور انہیں ایسا باؤنس مل رہا تھا کہ جس طرح اس میچ میں انہوں نے وکٹ لے کر کوٹے کے چاروں اووروں میں چار وکٹ لیے میچ اگر 50اووروں کا ہوتا تو شاید کوٹے کے دس اوووروں میں وہ 10وکٹ لے چکے ہوتے۔اسٹان لیک کا کوٹا مکمل ہوا تو اس کی فیگر 4-0-8-4تھی۔ اسٹان لیک کے علاوہ دوسرے فاسٹ بولر اے ٹائے نے 3وکٹ لیے۔ وہ تو بھلا ہو دو آلراؤنڈروں شاداب خان اور فہیم اشرف کا جنہوں نے بالترتیب 29اور21رنز بنا کر ٹیم کا اسکور 100کے پار لے جانے میں زبردست معاونت کی۔

شاداب خان نے 25گیندون کا سامنا کیا اور ایک چوکا اور ایک ہی چھکا لگایا۔ فہیم اشرف کے21رنز 17گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے بنے۔ آصف علی نے 20گیندوں پر دو چھکوں کی مدد سے22رنز بنائے۔اسٹان لیک کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ٹرائینگولر سریز میں پاکستان کا یہ دوسرا میچ تھا اور اس نے تیسری ٹیم زمبابوے کو پہلے میچ میں ہرا کر 4پوائنٹ حاصل کیے تھے۔جبکہ آسٹریلیا کا یہ پہلا ہی میچ تھا ۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Australia kick off tri series with crushing victory in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply