آسام کے شہرگوہاٹی میں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی بس پرپتھر اؤ

گوہاٹی: ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹونٹی کرکٹ سریز نے اس وقت بھدا اور شرمناک رخ اختیار کر لیا جب آسام کے دارالخلافہگوہاٹی میں برسا پارا کرکٹ اسٹیڈیم سے ہوٹل واپس جاتے وقت آسٹریلیائی ٹیم کے کھلاڑیوں کی بس پر پتھراؤ کر دیا گیا۔
واقعہ یوں بتایا جاتا ہے کہ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹیم انڈیا کی 8وکٹ سے شکست پر اظہار ناخوشی کرتے ہوئے کرکٹ شوقینوں نے اس وقت آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کی بس پر پتھراؤ کر دیا جب وہ آسٹریلیا کی ٹیم کو اسٹیڈیم سے ہوٹل واپس لے جارہی تھی ۔ اگرچہ اس پتھراؤ میں کوئی کھلاڑی زخمی نہیںہوا لیکن بس کو کافی نقصان پہنچا اور اس کے شیشے ٹوٹ گئے۔
پتھراؤ ہونے اور شیشوں کے چٹخنے کی آوازوں سے آسٹریلیائی کھلاڑیوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی۔ تاہم تمام کھلاڑی محفوظ رہے اور کسی کو چوٹ نہیںآئی۔آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم پر حملے کے بعد سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے اور شرپسند عناصر کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر تفتیش کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا ہے۔
اورین فنچ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بس کی تصویر شیئر کی ہے اور بتایا ہے کہ ہوٹل کی طرف جاتے ہوئے اچانک ان کی بس پر پتھراو شروع ہوگیا تھا ، جس سے بس کے شیشے ٹوٹ گئے۔اس سے پہلے دورہ بنگلہ دیش کے دوران بھی آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم پر حملہ ہوچکا ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Australia cricket team bus attacked with rock in guwahati in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply