برازیلی کلب اور آرمی بوائز کے درمیان سبروٹوکپ فٹبال کا فائنل میچ ہفتہ کو دہلی کے امبیڈکر اسٹیڈیم میں

نئی دہلی:آرمی بوائز اور برازیل کی ٹیمیں 22 اکتوبر کو یہاں ڈاکٹر امبیڈکر اسٹیڈیم میں ہونے والے 57 ویں سبرتو کپ بین الاقوامی فٹ بال ٹورنامنٹ کے لڑکوں کے جونیئر انڈر -17 زمرے کے خطابی مقابلے میں آمنے سامنے ہوں گی۔ دونوں ٹیموں نے بدھ کو اپنے اپنے سیمی فائنل میچ جیت کر خطابی مقابلہ کے لئے فائنل میں جگہ بنائی۔
پہلے سیمی فائنل میچ میں آرمی کی ٹیم نے سخت مقابلے میں ہریانہ کو ایک۔صفر سے شکست دی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں برازیل کے کلب ایٹلیٹکو پرانینس نے میزورم کو یک طرفہ مقابلہ میں چھ۔ایک سے روند دیا۔ آرمی اور ہریانہ کے مقابلے میں دونوں ٹیمیں آغاز میں ایک دوسرے کی طاقت کا اندازہ لگاتے رہیں اور پہلے ہاف تک کوئی گول نہیں ہوسکا۔دوسرے ہاف میں آرمی کی ٹیم نے جارحانہ انداز میں کھیلنا شروع کیا، وہیں ہریانہ کی ٹیم دفاعی انداز میں میچ کھیل رہی تھی۔
آرمی بوائز کو اپنے جارحانہ انداز میں کھیلنے کا فائدہ 56 ویں منٹ میں ملا جب پریم جیت سنگھ نے شاندار گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو ایک۔صفر سے آگے کر دیا۔ یہی گول آرمی بوائز کے حق میں فیصلہ کن ثابت ہوا اور وہ فائنل میں داخل ہو گئی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Atletico to meet army boys in subroto cup foot ball final in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply