کیرل بلاسٹر کو ہرا کر ایٹلی ٹیکوڈی کولکاتا نے انڈین سوپر لیگ چمپین شپ جیت لی

کوچی:ایٹلیٹکو ڈی کولکاتہ نے بے حد دلچسپ اتار چڑھاؤ کے خطابی مقابلے میں میزبان کیرالہ بلاسٹرز کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں اتوار کو 4-3 سے گول مار کر دوسری بار انڈین سوپر لیگ (آئی ایس ایل) چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
کولکاتہ اور کیرالہ کے درمیان یہاں جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں 54 ہزار تماشائیوں کی موجودگی میں کھیلے گئے فائنل میں دونوں ٹیمیں مقررہ وقت تک 1-1 کی برابری پر تھیں۔ دونوں گول پہلے ہاف میں ہوئے۔ کیرالہ کے لیے محمد رفیع نے 37 ویں منٹ میں اور کولکاتہ کے لیے ہنرک سیرینو نے 44 ویں منٹ میں گول کیے۔
تاہم، نصف ثانی میں تعطل بنا رہا اور دونوں ٹیمیں مقرر 90 منٹ تک 1-1 کی برابری پر ہی بنی رہیں۔ اس کے بعد 30 منٹ کے اضافی وقت کا سہارا لیا گیا اور تعطل یہاں بھی قائم رہا۔معاملہ بالآخر پنالٹی شوٹ آؤٹ میں چلا گیا۔ پنالٹی شوٹ آؤٹ میں کولکاتہ نے چار نشانے سادھے جبکہ کیرالہ کی ٹیم نے تین نشانے ہی گول میں پ?چائے۔ کولکاتا کے ضیاء شیخ نے اپنی ٹیم کی پانچویں پنالٹی شوٹ کو گول میں پہنچا کر کولکاتہ کے سر پر دوسری بار آئی ایس ایل کا تاج سجا دیا۔
کولکاتہ نے ایک بار پھر فائنل میں کیرالہ کا دل توڑا۔ اس سے پہلے کولکاتہ کی ٹیم 2014 میں یہ خطاب جیت چکی تھی اور اس وقت بھی فائنل میں اس نے کیرالہ کو ہی 1-0 سے شکست دی تھی۔ آئی ایس ایل کی صدر نیتا امبانی اور سپر اسٹار امیتابھ بچن اس خطابی مقابلے کو دیکھنے کے لئے اسٹیڈیم میں موجود تھے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Atletico de kolkata blasts kerala blasters to win isl 2016 trophy in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply