اشون نے 250وکٹ لینے کا آسٹریلیائی فاسٹ بولر ڈینس للی کا ریکارڈ توڑا

حیدر آباد:ہندوستانی آف اسپنر روی چندرن اشون نے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے تیز 250 وکٹ حاصل کرنے میں آسٹریلیا کے سابق تیزگیندباز ڈینس للی کا ریکارڈ توڑ دیا۔ اشون نے بنگلہ دیش کے خلاف یہاں کھیلے جانے والے واحد ٹسٹ کے چوتھے دن اتوار کو اپنا دوسرا وکٹ لینے کے ساتھ ہی یہ ریکارڈ بنایا۔ اشون نے اپنے 45 ویں ٹیسٹ میں یہ سنگ میل پار کیا ہے جبکہ للی نے 250 وکٹ لینے کے لئے 48 ٹیسٹ میچ کھیلے تھے۔
اس سے پہلے ہندوستانی گیند بازوں میں سب سے تیز 250 وکٹ سابق لیگ اسپنر اور موجودہ ٹیم کے کوچ انیل کمبلے نے 55 ٹیسٹ کھیلے تھے۔ اشون نے ہفتہ کو شکیب الحسن کو آؤٹ کر کے اپنا 249 واں وکٹ لیا تھا اور اتوار کو میچ کے چوتھے روز انہوں نے بنگلہ دیش کے کپتان مشفق الرحیم کو آؤٹ کرکے انہیں اپنا 250 واں شکار بنایا۔

Title: aswin breaks denni lilles record | In Category: کھیل  ( sports )

Leave a Reply