محمد آصف اور سلمان بٹ کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے امکانات روشن

لندن :پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ وہ اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ محمد آصف اور سلمان بٹ کی سلیکشن پر غور کرنے کیلئے تیار ہیں اور ضرورت پڑنے پر انہیں منتخب کیا جا سکتا ہے۔
2010 کے لارڈز ٹیسٹ میں اسپاٹ فکسنگ کے جرم کا ارتکاب کر کے دنیائے کرکٹ میں تہلکہ مچانے والے محمد عامر، آصف اور سلمان بٹ کو جیل ہونے کے ساتھ ساتھ پانچ سال پابندی کی سزا بھی بھگتنی پڑی۔گزشتہ سال تینوں کھلاڑیوں کی سزا کا خاتمہ ہوا لیکن صرف محمد عامر کی کرکٹ میں واپسی ممکن ہو سکی جن کے ساتھ جرم کے وقت کم عمر ہونے اور کرکٹ حکام کے ساتھ تعاون کرنے پر رعایت برتی گئی۔
تاہم سلمان بٹ اور آصف کو کرکٹ کے دیگر حلقوں سمیت پاکستان کرکٹ بورڈ بھی موقع دینے کیلئے تیار نظر نہیں آتا جس سے دونوں کھلاڑیوں کا کیریئر تقریباً ختم ہوتا نظر آ رہا تھا تاہم مکی آرتھر کا تازہ بیان دونوں کیلئے امید کی نئی کرن ثابت ہوا ہے۔
آرتھر نے کہا کہ سب کیلئے دروازے کھلے ہیں، ایک مرتبہ وہ اپنی سزا بھگت چکے ہیں تو اب وہ سلیکشن کیلئے دستیاب ہیں لیکن اس بات کا انحصار ان کی فارم پر ہے کہ آیا وہ انہیں دوبارہ کھیلنے کی اجازت دیتی ہے یا نہیں۔
اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کے بارے میں سوال پر مکی آرتھر نے کہا کہ میرے لیے بقیہ چیزیں غیرضروری ہیں، اگر وہ کھیلنے کیلئے دستیاب ہیں اور کارکردگی دکھا رہے ہیں تو پھر ہم ان کی سلیکشن پر ضرور غور کریں گے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Asif and salman butt may be included in pakistan team says micky arther in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply