خواتین تیر اندازی مقابلہ میں ہندوستان نے چاندی کا تمغہ جیتا

جکارتہ: ہندوستان کے اتھیلیٹس نے اس وقت ایشیائی کھیلوں میں تمغے جیتنے کا سلسلہ جاری رکھا جب ہندوستان کی خواتین کی تیر اندازی ٹیم نے چاندی کا تمغہ جیتا۔ جنوبی کوریا کے خلاف کھیلے گئے اس فائنل مقابلہ میں اگرچہ پہلے سیٹ میں ہندوستانی خواتین کی ٹیم کو 57-59سے برتر ی حاصل تھی۔

لیکن دوسرا سیٹ کو ریائی ٹیم نے 58-56کے فرق سے جیت لیاچونکہ دوسرے سیٹ کے اختتام پر دونو ں ٹیمیں 173-173پوائنٹس سے برابر تھیں تیسرے سیٹ میں بھی 58-58سے برابر رہیں لیکن اس کے بعد ہندوستانی کھلاڑی اچانک اس طرح دباؤ میں آگئیں کی جنوبی کوریا نے پالا ما رلیا اور آخری سیٹ میں کوریا کو55-58کے فرق سے فاتح قرار دیا گیا۔

حتمی نتیجہ جنوبی کوریا کے حق میں231-228رہا۔اس سے قبل پیر کے روز جئیولین تھرو میں ہندوستان کے نیرج چوپڑا نے اسوقت ایشیائی کھیلوں میں ایک نئی تاریخ رقم کی جب انہوں نے نیزہ بازی میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے ہندوستانی نیزہ باز ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Asian games womens compound archery team win silver in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply