ایشیائی کھیل: ٹینس اور روئنگ مقابلوں میں ہندوستان نے گولڈ میڈل جیتے

جکارتہ: روہن بوپنا اور دیویج شرن نے 18ویں ایشیائی کھیلوں کے مردوں کے ٹینس ڈبلز میں ہندوستان کے لیے طلائی تمغہ جیت کر ساتویں روز کے کھیلوں کے آغاز میں ہی ہندوستانی میڈلوں کی تعداد میں اضافہ شروع کر دیا۔

اگرچہ بوپنا اور شرن کو جوڑی کے طور پر ایک ساتھکھیلنے کا زیادہ تجربہ نہیں تھ اتاہم اس کے باوجود قزاخستان کے الیکزینڈر ببلک اور ڈینس یویسیوف کے خلاف ٹینس کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے ہندوستان کے لیے ساتویں دن کو دوسرا گولڈ میڈل جیتا۔میچ کا حتمی اسکور 6-3,6-4رہا۔اس سے قبل دن کا پہلا طلائی تمغہ ہندوستان نے کشتی رانی میں جیتا ۔

سرن سنگھ، دتو بھوکنال، اوم پرکاش اور سکھمیت سنگھ پر مشتمل روئنگ ٹیم نے کواڈروپل اسکلز میں انڈونیشیا اور تھائی لینڈ کو شکست دے کر جیتا۔ روئنگ میں ہی ہندوستانی کشتی رانوں نے مزید دو کانسے کے تمغے جیتے۔ ایر پسٹل مقابلوں میں ہینا سدھو نے کانسہ کا تمغہ جیتا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Asian games india bag 2 golds in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply