ہندوستان نے ملیشیا کو ہرا کر ایشیائی چیمپئینز ٹرافی ہاکی میں سر فہرست مقام حاصل کر لیا

کوانٹن:اسٹار ڈریگ فلکر روپندر پال سنگھ کے پنالٹی کارنر پر دو شاندار گولوں کی مدد سے ہندوستان نے دلچسپ مقابلے میں میزبان ملیشیا کو بدھ کو 2۔1 سے شکست دے کر ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں اپنا سرفہرست مقام یقینی کر لیا۔ روپندر نے 12 ویں منٹ میں پینلٹی کارنر پر گول کرکے ہندوستان کو 1۔0 سے آگے کیا۔
ملیشیانے 18 ویں منٹ میں ریجی رحیم کے پنالٹی کارنر پر کئے گئے گول سے برابری حاصل کر لی۔میچ میں 58 ویں منٹ تک اسکور 1۔1 سے برابر چل رہا تھا کہ اسی وقت ملے پنالٹی کارنر پر روپندر نے گول کر کے ہندوستان کو پھر 2-1کی سبقت دلادی ۔اور یہی سبقت فیصلہ کن ثابت ہوئی۔ہندوستان کی پانچ میچوں میں یہ چوتھی جیت ہے اور وہ 13 پوائنٹس کے ساتھ چوٹی مقام پر ہے۔
ملیشیا کو ٹورنامنٹ میں پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ملیشیا کے چار میچوں سے نو پوائنٹس ہیں اور وہ دوسرے نمبر پر ہے۔ہندوستان اور ملیشیا دونوں ہی سیمی فائنل میں اپنی جگہ یقینی کر چکے ہیں۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Asian champions trophy india defeats malaysia tops table in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply