ہندستانی خواتین ہاکی ٹیم جاپان کو ہرا کر ایشیا کپ کے فائنل میں داخل

نئی دہلی: ہندستانی ویمن ہاکی ٹیم میزبان اور دفاعی چمپین جاپان کو سخت مقابلہ کے بعد 4-2سے شکست دے کر 2017کے ایشیا کپ کے فائنل میں داخل ہو گئی۔جہاںاس کا مقابلہ اتوار کو چین سے ہوگا۔
جس کو لیگ میچوں میں ہندوستان 4-1سے ہرا چکا ہے۔ ہندوستان کی جانب سے پہلے کوارٹر کے ساتویں اور نویں منٹ میں گورجیت کور نے گول کر کے جاپان کے خیمہ میں کھلبلی مچادی۔
اگرچہ جاپان نے یہ گول برابرکر دیے لیکن دوسرے اور تیسرے کوارٹر میں بالترتیب9ویں اور38ویںمنٹ میں نوجوت کور اور لالریمسیامی نے گول کر کے جاپان پر شکست کی مہر ثبت کر دی۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہندوستان 2004میں یہ کپ جیت چکا ہے جبکہ 1999اور2009میں رنز اپ رہا۔

Title: asia cup hockey indian women beat defending champions japan 4 2 to make final | In Category: کھیل  ( sports )

Leave a Reply