ہندوستان پاکستان کو ہرا کر جیت کی ہیٹ ٹرک کے ساتھ ایشیا کپ ہاکی کے سیمی فائنل میں پہنچا

ڈھاکہ: (یواین آئی) چنگلین سانا کنگوزم ، رمن دیپ سنگھ اور ہرمن پریت سنگھ کے ایک۔ایک گول کی بدولت ہندوستان نے دیرینہ حریف پاکستان کو ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے میں تین۔ایک سے شکست دے کر سپرفور میں جگہ بنالی۔ ہندوستان نے اس طرح پول اے میں جیت کی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ چنگلین سانا نے 17 ویں، رمن دیپ نے 44 ویں اور ڈریگ فلکر ہرمن پریت نے 45 ویں منٹ میں گول کیے۔ ہندوستان نے میچ میں تین۔صفر کی سبقت حاصل کی تھی جس کے بعد پاکستان نے علی شان کے 49 ویں منٹ میں کئے گئے گول سے شکست کا فرق کم کیا۔ من پریت کی قیادت والی ٹیم نے اس دباو والے مقابلے میں محتاط اندازمیں کھیلتے ہوئے میچ پر اپنا کنٹرول رکھا۔ پہلا کوارٹر بغیر گول کے رہنے کے بعد ہندوستان نے 17 ویں منٹ میں سبقت حاصل کرلی۔
اور ہندوستا نی کھلاریوں نے گیند پر قابو ر برقرار رکھا لیکن اس دوران پاکستان نے پنالٹی کارنر حاصل کر لیا۔ تاہم سورج کرکیرا نے شاندار دفاع کرتے ہوئے پاکستان کو برابری پر آنے سے روک دیا۔ نصف وقت تک ہندوستان کی ایک گول کی سبقت قائم رہی۔ تیسرے کوارٹر کامقابلہ برے کانٹے کا رہا اور دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر جارحانہ حملے کیے لیکن دونوں ہی ٹیم گول نہیں کرسکی۔ میچ کے 44 ویں منٹ میں من پریت نے دائیں طرف سے پاس دیا اور رمن دیپ نے چھلانگ لگاتے ہوئے گیند کو گول کو پوسٹ کا رخ دکھادیا۔ اس گول سے پاکستان کی ٹیم دباؤ میں آگئی۔ ہندوستان کو دوسرا پنالٹی کارنر ملا اور ہرمن نے گول کرنے میں کوئی غلطی نہیں کی۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کا اپنا پانچواں گول داغا۔ ہندوستان مسلسل تیسری جیت کے بعد پول اے میں نوپوائنٹ کے ساتھ سر فہرست ہے۔ پاکستان اور جاپان کے چار۔چار پوائنٹ ہیں لیکن پاکستان نے بہترگول اوسط کی بنیاد پر دوسرے نمبر پر رہنے کے باعث سپرفور میں جگہ بنالی۔
ہندوستان اور پاکستان اب سپرفور میں پول بی کی دو چوٹی کی ٹیموں کے ساتھ کھیلیں گے جبکہ جاپان اور بنگلہ دیش پانچویں سے آٹھویں نمبر کے لئے پول بی کی دو نچلی پوزیشن کی ٹیموں کے ساتھ کھیلیں گے۔ ہندوستان نے اپنے پچھلے دو مقابلوں میں پاکستان کو اس سال لندن میں ہاکی ورلڈ لیگ سیمی فائنل میں سات۔ایک اور چھ۔ایک سے ہرایا تھا۔ ہندوستانی ٹیم نے اس سلسلے کو ایشیا کپ میں بھی برقرار رکھتے ہوئے پاکستان کو تین۔ایک سے ہرایا۔ ہندوستان نے اس سے قبل جاپان کو پانچ۔ایک اور بنگلہ دیش کو سات۔صفر سے ہرایا تھا۔ پول اے کے دیگر مقابلے میں جاپان نے بنگلہ دیش کو تین۔ایک سے ہرایا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Asia cup hockey 2017 india outclass pakistan to finish top of pool a in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply