ایشیا کپ2018:ہندوستانی کرکٹ دیوانے سدھیر کو پاکستانی کرکٹ جنونی چاچا نے اپنے خرچے پر یو اے ای بلایا

لاہور: کرکٹ کے میدان میں ہندوستان اور پاکستان ایک دوسرے کے سخت حریف اور دشمن ہیں لیکن میدان سے باہر دونوں ملکوں کے کھلاڑ یوں میں خوب ہنسی مذاق ہوتا ہے اور وہ شیر و شکر رہتے ہیں اسی میں دونوں ملکوں کے دو بڑے کرکٹ شیدائیوں بشیر چاچا اور سدھیر گوتم بھی شامل ہیں۔

ایکسٹرا ٹائم ڈاٹ ان کی ایک رپورٹ کے مطابق ہندوستانی سوپر کرکٹ فین سدھیر کو دوبئی اور ابو ظبی میں ہندوستان کے میچوں کو دیکھنے کے لیے پاکستان کے سوپر فین بشیر چاچا نے مدد کی ہے۔

رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا کہ سدھیر کے پاس دوبئی آنے کے لیے پیسے نہیں تھے ۔لیکن چاچا بشیر نے اس کی مدد کی اور اسے فلائٹ کے ٹکٹ اور دوبئی اور ابو ظبی میں قیام و طعام کا بندوبست کر کے اسے ہندوستان کے تمام میچز دیکھنے کا موقع دیا۔

چاچا نے کہا کہ” یہ بے لوث محبت ہے۔ آپ جانتے ہیں کہ دولت اللہ کے حکم سے آتی جاتی ہے ۔ میں نے سدھیر سے کہا کہ بس تم یہاں آجاو¿ باقی ذمہ داری میری ہے۔ میں کوئی پیسے والا آدمی نہی ہوں لیکن میرا دل دریا ہے۔

اگر میں تمہاری مدد کروں گا تو اللہ خوش ہوگا“۔سدھیر نے کہا کہ میں نے ویزے کا بندوبست کای چاچا نے میرے لیے ٹکٹوں کا بندوبست کیا تاکہ میں ٹیم انڈیا کی حوصلہ افزائی کروں۔ میرے قیام و طعام کا بھی چاچا نے ہی بندوست کیا ۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Asia cup 2018 pakistans bashir chacha sponsors indian superfan sudhir gautams uae trip in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply