کنگ الیون پنجاب کے کپتان بنے اشون

نئی دہلی: انڈین پریمئر لیگ ( آئی پی ایل) 2018کا پہلا میچ 7اپریل کو کھیلا جائے گا۔ آئی پی ایل 2018کے لئے سبھی ٹیموں نے کھیلاڑیوں کا انتخاب کر لیا ہے اور کئی ٹیموں نے اپنے ٹیم کے کپتان کا نام بھی اعلان کر دیا ہے۔
اسی سلسلے میں کنگ الیون پنجاب نے ٹیم انڈیا کے بہترین گیند باز روی چنددرن اشون کو اپنا کپتان چنا ہے۔ پنجاب نے اشون کو اسی سال 7.60کروڑ روپے میں خریدا تھا۔ کپتان سلیکٹ کئے جانے کے بعد اشون نے ایک انٹریو میں کہا مجھے اس بات کی بہت خوشی ہے کہ ٹیم نے مجھے پر یقین کر کے اتنی بڑی ذمہ داری دی ہے
۔ مجھے پورا بھروسہ ہے کہ ہم سبھی کھلاڑی ملک کر بہترین کارکردگی کامظاہرہ کریں گے۔ یہ میرے لئے فخر کا لمحا ہے۔ انہوں نے ٹیم کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمارے اوپر کسی بھی طرح کا کوئی دباؤ نہیں ہے۔ اس سے پہلے جب میں 21سال کا تھا تب اپنے صوبہ کے لئے فرسٹ کلاس میچ میں کپتانی کر چکا ہوں۔
مجھے یقین ہے کہ میں آنے والے چیلنج کا لطف اٹھاؤں گا۔ غور طلب ہے کہ اشون سے پہلے کنگ الیون کی کپتانی گلین میکسویل کے پاس تھی۔ اشون اس سے پہے چنئی سپر کنگ اور پونے سپر جائنٹ کے لئے کھیل چکے ہیں۔ انہوں نے 111آئی پی ایل میچوں میں 100وکٹ لئے ہیں۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ashwin to captain kxip in ipl 2018 in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
Tags: , , ,

Leave a Reply