اشون کی تباہ کن بولنگ کی بدولت انگلینڈ کو ممبئی ٹیسٹ میں بھی کراری شکست

ممبئی:دنیا کے نمبر ایک گیندباز روی چندرن اشون (55 رن پر چھ وکٹ) کی بہترین گیندبازی کی بدولت ہندستان نے انگلینڈ کو دوسری اننگز میں 195 رنز پر آل آؤٹ کرکے چوتھا ٹسٹ اننگز اور 36 رن سے جیت کر پانچ میچوں کی سریز میں 0۔3 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کرلی۔ ہندستان نے انگلینڈ کی دوسری اننگز ختم کرنے میں زیادہ وقت نہیں لگایا اور ا انگلستان کے آخری چاروں وکٹ پیر کی صبح پہلے سیشن میں ہی شون نے لئے۔
اشون نے مجموعی طور پر 20.3 اوور میں 55 رن دے کر چھ وکٹ لئے اور میچ میں 12 وکٹ حاصل کئے۔ اشون نے پہلی اننگز میں 112 رنز دے کر چھ وکٹ لئے تھے۔ انگلینڈ نے کل کے چھ وکٹ پر 182 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا لیکن محض7اووروں میں ہی اس کے باقی چار بلے باز بھی صرف 13 رنز کا اضافہ کر کے پویلین لوٹ گئے۔
جانی بیئرسٹو اپنے کل کے 50 رن کے اسکور میں محض ایک رن کا اضافہ کر 51 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ اشون نے بیئرسٹو کو آؤٹ کرنے کے بعد کرس ووکس (صفر)، عادل راشد (02) اور جیمز اینڈرسن (02) کے وکٹ لے کر ہندستان کو ایک بڑی جیت دلا دی۔ ہندستان نے اس کے ساتھ ہی پانچ میچوں کی سریز میں 0۔3 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کرنے کے ساتھ انگلینڈ سے گزشتہ تین سریز کی شکست کا بدلہ ایک ساتھ چکا لیا۔سریز کا آخری ٹسٹ چنئی میں کھیلا جائے گا۔
ہندستان کی یہ مسلسل پانچویں سریز جیت ہے۔ہندستان نے اس سے پہلے سری لنکا کو 1۔2 سے، جنوبی افریقہ کو 0۔3 سے، ویسٹ انڈیز کو 0۔2 سے اور نیوزی لینڈ کو 0۔3 سے شکست دی تھی۔ وراٹ کوہلی کی کپتانی میں ہندستان کی یہ 13 ویں فتح ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ashwin takes 12 india take series with an innings win in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply