مین آف دی سریزایوراڈ جیتنے میں اشون نے سچن اور سہواگ کو بھی پیچھے چھوڑدیا

پورٹ آف اسپین:(یواین آئی)ویسٹ انڈیز کے خلاف چار میچوں کی سیریز مکمل ہونے کے بعد مین آف دی سیریز منتخب ہو نے والےہندوستانی آل راؤنڈر روی چندرن اشون نے ماسٹر بلاسٹر سچن تیندولکر اور ویریندر سہواگ کو بھی اس وقت پیچھے چھوڑ دیا جب انہیں حالیہ سریز میں بھی مین آف دی سریز قرار دیا گیا۔
انہوں نےچھٹی بار یہ اعزاز حاصل کیا جو کہ کسی بھی ہندوستانی کھلاڑی کے ذریعہ سب زیادہ بار حاصل کیا جانے والا اعزاز ہے۔ اشون نے اس سیریز میں دو سنچری کی مدد سے 235 رنز بنائے اور 17وکٹ لئے۔اشون کا یہ 36واں ٹیسٹ میچ تھا اورانہوں نے اس دوران کل 13ٹیسٹ سیریز کھیلی۔ان میں سے ٹیم انڈیا نے سات سیریز میں جیت درج کی اور ان میں سے چھ بار اشون مین آف دی سریزمنتخب ہوئے۔ انہوں نے کہا”ہندوستان کی جیت میں تعاون دینا ہمیشہ سے ہی اہم رہاہے۔
ہم یہاں پر بہترین کرکٹ کھیلنے کے ارادے سے آئے تھے۔ہم نے پانچ گیندبازوں کے ساتھ یہ نیا تجربہ کیا جو کامیاب بھی رہا۔ٹیم کا ماحول بہت اچھا ہے اور یہاں ہر ایک کی اچھی پرفارمنس اور تعاون کی دل کھول کر ستائش بھی ہوتی ہے۔یہ ایک بڑی وجہ ہے کہ ہم ایک یونٹ کی شکل میں بہتر کرکٹ کھیل رہے ہیں۔
اس سیریز سے پہلے ہندوستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ بار مین آف دی سیریز کے معاملے میں تیندولکر اور سہواگ ہی مشترکہ طور پر سب سے اوپر تھے۔یہ دونوں پانچ بار مین آف دی سیریز منتخب ہوئے تھے۔
اب اشون نے ویسٹ انڈیز کے خلاف مین آف دی سیریز بن کر ہندوستانی کرکٹ کے ان دو بہترین کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔اب تک ٹیسٹ کرکٹ میں سری لنکا کے متھیامرلی دھرن سب سے زیادہ 11بار مین آف دی سیریز بن چکے ہیں۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ashwin surpasses tendulkar sehwag in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply