سری لنکا تین روز میں ہی اشون اور شامی کے طوفان میں بہہ گیا،ٹیم انڈیا کا کلین سوئپ

کینڈی: ٹیم انڈیا نے فاسٹ اور اسپن کے ملے جلے اٹیک سے سری لنکا کو دوسری اننگز میں بھی 200کا ہندسہ نہیں چھونے دیا اور محض181رنز پر آؤٹ کر کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز ہی اسے ایک اننگز سے شکست دے کر تین ٹیسٹ میچوں کی سریز3-0سے جیت کر سری لنکا کے خلاف وائٹ واش کرنے کا اعزاز پالیا۔ٹیم انڈیا کو بیرون ملک تین ٹیسٹ میچ جیتنے کا یہ اعزاز پوری نصف صدی کے بعد حاصل ہوا ہے۔ آخری بار بیرون ملک جو تین ٹیسٹ میچ جیت کر سریز3-1سے جیتی تھی وہ 1967میں نیوزی لینڈ کے خلاف جیت تھی ۔ اس ٹیم کے کپتان منصور علی خان پٹوڈی تھے۔لیکن اس بار یہ نتیجہ اس سے کہیں زیادہ بہتر ہے ۔
اس بار وراٹ کوہلی کے لڑکوں نے نہایت شاندار انداز سے 3-0سے وائٹ واش کیا ہے۔ ٹیم انڈیا نے پہلا ٹیست304رنز سے جیتنے کے بعد بعد کے دونوں ٹیست اننگز سے اور وہ بھی محض تین روز کے اندر جیت لیے۔دوسرا ٹیسٹ ایک اننگز 53رنز اور تیسرا ٹیسٹ ایک اننگز 171رنز سے جیتا۔ ٹیسٹ سریز کا آخری روز ہندوستان کے باؤلنگ اٹیک کی طاقت کا چیخ چیخ کر مظاہرہ کررہا تھا۔خاص طور پر اشون اور شامی کی جوڑی نے وہ تہلکہ مچایا کہ ان دونوں کا دوسری اننگز میں مشترکہ بولنگ تجزیہ کچھ اس طرح رہا۔43.3-12-100-7۔رتیسرے روز اننگز کی ہار سے بچنے کے لیے سری لنکا نے فالو آن کرتے ہوئے ایک وکٹ پر 19رنز سے اپنی دوسری اننگز کو گے برھانا شروع کیا۔لیکن ابھی سری لنکا اننگز کی ہار ٹالنے کے لیے ایک تہائی منزل بھی طے نہیں کر پائی تھی کہ اس کے ٹاپ آرڈر کے چھ بلے باز داغ مفارقت دے گئے۔
سری لنکا کی درگت بنانے میں فاسٹ بولر محمد شامی اور تجربہ کار آف اسپنر اشون پیش پیش تھے۔ ان دونوں نے آخر تک سری لنکا کے کسی بلے باز کو چین سے نہیں کھیلنے دیا اور وقفہ وقفہ سے وکٹ لے کر ٹیم انڈیا کو جیت کے قریب تر کرتے گئے۔ یہاں تک کہ ابھی مزید پونے دوسو درکار تھے کہ اشون نے 181کے مجموعی اسکور پر کمارا کو بھی پویلین کی رہا دکھا کر وراٹ کوہلی کو بیرون ملک ایک اور شاندار کامیابی اپنے نام کرنے کا موقع دیا۔ ہاردیک پانڈیا کو86بالوں پر7چھکوں اور8چوکوں کی مدد سے108رنز بنانے کے باعث مین آف دی میچ اور شیکھر دھون کو سریز میں دو سنچریوں کی مدد سے سب سے زیادہ رنا بنانے والے بلے باز ہونے کے باعث مین آف دی سریز قرار دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ashwin shami lead three day rout as india complete whitewash in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply