اشون 2016کے بہترین کرکٹر اور ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ کے لیے منتخب

نئی دہلی : (یواین آئی) دنیا کے نمبر ایک ٹیسٹ گیندباز اور نمبر ایک آل راو¿نڈر ہندوستانی آف اسپنر روی چندرن اشون کو بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے سال 2016 کے بہترین کرکٹر اور ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا۔ وہ راہل دراوڑ کے بعد دوسرے ہندوستانی کرکٹ کھلاڑی ہیں جنہیں ایک ہی سال میں یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔ آئی سی سی نے جمعرات کو ایک بیان میں اس کا اعلان کیا۔ اشون سال کے بہترین کرکٹ کھلاڑی بننے والے تیسرے ہندوستانی اور سر گارفیلڈ سوبرس ٹرافی حاصل کرنے والے 12 ویں کھلاڑی ہیں۔ اشون سے پہلے یہ اعزاز سابق کپتان راہل دراوڑ (2004) اور سچن تندولکر (2010) کو حاصل ہوا تھا۔ اشون کو ساتھ ہی آئی سی سی کی جانب سے بہترین ٹیسٹ کرکٹر ایوارڈ کے لئے بھی منتخب کیا گیا ہے۔ اشون اسی کے ساتھ دراوڑ کے بعددوسرے ہندوستانی کرکٹ کھلاڑی بن گئے ہیں جنہیں ایک ہی سال میں آئی سی سی نے دونوں ایوارڈوں کے لیے منتخب کیا ہے۔ سال 2004 میں سابق کپتان دراوڈ کو آئی سی سی نے سال کے بہترین کرکٹر اور بہترین ٹیسٹ کرکٹر کے طور پر منتخب کیا تھا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ashwin named icc cricketer of the year test player of the year in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
Tags:

Leave a Reply