نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے3 ون ڈے میچوں میں شامی، اشون اور جڈیجہ نہیں کھیلیں گے، رینا ٹیم میں واپس

نئی دہلی:آف اسپنر روی چندرن اشون، آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ اور تیز گیند باز محمد شامی کو آرام کرنے کا موقع دینے کی خاطر سلیکٹروں نے نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز کے پہلے تین میچوں کیلئے انہیں ٹیم میں شامل نہیں کیا ۔جمعرات کو اعلان کی گئی 15 رکنی ٹیم میں بائیں ہاتھ کے بلے باز سریش رینا کو ٹیم میں واپس لے لیا گیا۔
ایم ایس کے پرساد کی قیادت میں نئی قومی سلیکشن کمیٹی نے ٹیم کا اعلان کیا۔پرساد نے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اشون، جڈیجہ اور سمیع کو پہلے تین میچوں میں آرام دیا گیا ہے۔رینا کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔اتر پردیش کے رینا نے اپنا آخری ون ڈے اکتوبر 2015 میں کھیلا تھا۔ رینا کو دسمبر جنوری میں آسٹریلیا کے دورے، اس سال جون میں زمبابوے کے دورے اور اگست میں امریکہ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹوئنٹی 20 میچوں کی سیریز سے باہر رکھا گیا تھا۔
ٹیسٹ کپتان وراٹ کوہلی، روہت شرما، اجنکیا رہانے، ہردک پانڈیا، امت مشرا اور امیش یادو کو ہندستان کے پچھلے زمبابوے کے دورے میں آرام دیا گیا تھا۔ہندستان نے جون میں زمبابوے سے ہوئی تین ون ڈے میچوں کی سیریز 3۔0 سے جیت لی تھی۔محدود اوورز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے زمبابوے کے دورے میں نوجوان کھلاڑیوں کی کمان سنبھالی تھی اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے بھی دھونی ہی کپتانی سنبھالیں گے۔ ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کی نئی سینئر سلیکشن کمیٹی نے اس طرح اپنی پہلی ٹیم کو منتخب کیا۔بی سی سی آئی کے جوائنٹ سکریٹری امیتابھ چودھری اور نئے چیف سلیکٹر ایم ایس کے پرساد نے ٹیم کا اعلان کیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ashwin jadeja shami rested for first three nz odi in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply