اشون نے پانچویں بار اننگز میں 5وکٹ لے کر بیدی، پرسنا اور ظہیر کو پیچھے چھوڑا

اندور:آف اسپنر روی چندرن اشون نے ہندوستانی کرکٹ تاریخ کے افسانوی اسپنروں بشن سنگھ بیدی، ایراپلیپرسنا اور سبھاش گپتے کے ساتھ ساتھ تیز گیند باز ظہیر خان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اشون نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں یہاں تیسرے دن پیر کو مہمان ٹیم کی پہلی اننگز میں 81 رنز پر چھ وکٹیں حاصل کیں۔
اشون نے نیوزی لینڈ کے خلاف اس طرح پانچویں بار ایک اننگز میں پانچ وکٹ حاصل کئے۔انہوں نے اس کے ساتھ ہی لیفٹ آرم اسپنر بیدی، لیگ اسپنر گپتے اور آف اسپنر پرسنا اور ظہیر کو پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف چار بار ایک اننگز میں پانچ وکٹ لئے تھے۔ 30 سالہ اشون سب سے تیز 20 بار ایک اننگز میں پانچ وکٹ لینے کے معاملے میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔انہوں نے اپنے 39 ویں ٹیسٹ میں یہ کارنامہ کیا ہے۔انگلینڈ کے سڈنی بارنیس نے 25 ٹسٹ میچوں میں اور آسٹریلیا کے کلیرنس گرمیٹ نے 37 ٹسٹ میچوں میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ashwin goes past bedi parsanna and zahir in 5 wkts hauls in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply