ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا کو ایک ننگز اور239رنز سے ہرا دیا

ناگپور:ہندوستان نے سری لنکا کو ایک اننگز اور239 رنز سے ہرا کر تین ٹیسٹ میچوں کی سریز میں1-0کی سبقت حاصل کر کے سریز نہ ہارنا یقینی بنا لیا ۔مہمان ٹیم نے اپنی اتوار کی نا تمام اننگز ایک وکٹ کے نقصان پر21رنز سے آگے بڑھانا شروع ہی کیا تھا کہ جڈیجہ نے کرونا رتنے کو 18انفرادی اسکور پر مرلی وجے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کراکے زبردست جھٹکا دیا۔کرونا کے آؤٹ ہوتے ہی وکٹو کی جھڑی سی لگ گئی اور ابھی مہمان منزل سے میلوں دور تھے کہ اس کے8کھلاڑی ہمت ہار گئے اور سری لنکا نے بمشکل تمام100کا ہندسہ پار کیا ۔جس وقت سری لنکا کا اسکور107 تھا تو اس کے 8بلے باز پویلین جا چکے تھے۔ اور ایسا محسوس ہو رہا تھا ہندوستان اب جیتاکہ تب جیتا لیکن کپتان چنڈی مل اور لکمال نے 9ویں وکٹ کی رفاقت میں 58رنز بنا کر اس میں تاخیر کر دی۔
فاسٹ بولر امیش یادو نے چنڈی مل کو آؤٹ کر کے ہندوستان اور جیت کی راہ میں حائل آخری رکاوٹ کو بھی ہٹا دیا۔ لیکن اس وقت تک چنڈی مل ہاری بازی میں بھی ہاف سنچری مکمل کر چکے تھے۔انہوں نے82گیندوں پر10چوکوں کی مدد سے61رنز بنائے۔اشون نے گماگے کو بھی آؤٹ کر کے اننگز میں اپنی چوتھی اور ٹیسٹ کیریر کی300ویں وکٹ لے کر سری لنکا کے شکست کے تابوت میں آخری کیل بھی پیوست کر دی۔ سری لنکا کی پوری ٹیم 49.3اووروں میں 166پر آؤٹ ہو گئی۔ لکمال 42گیندوںپر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے31رنز بنا کر غیر مفتوح رہے۔ہندوستان کی جانب سے اشون چار وکٹ لے کر کامیاب بولر رہے جبکہ ایشانت شرما، امیش یادو اور رویندر جڈیجہ نے دو دو وکٹ لیے۔ تیسرے روز ہی سری لنکا کی اننگز سے شکست اس وقت نوشتہ دیوار ہو گئی تھی جب 406رنز کی سبقت کا تعاقب کرتے ہوئے سری لنکا نے اپنے دوسری اننگز میں کھیل کا وقت ختم ہونے تک محض21رنز پر ایک وکٹ بھی گنوادی۔ سری لنکاکو اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے مزید386رنزبنانے ہیں جو محال نظر آرہےتھے۔
,vمیزبان ہندوستان نے کپتان وراٹ کوہلی کی شاندار ڈبل سنچری اور روہت شرما کی سنچری کی بدولت 6وکٹ پر 610رنز بنا کر اننگز ڈکلیر کر دی۔کوہلی نے اپنے ٹیسٹ کیریر کی پانچویں ڈبل سنچری 267گیندوں پر 17چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے مکمل کی۔ روہت شرما 160گیندوں پر 8چوکں اور ایک چھکے کے ساتھ102رنز بنا کر غیر مفتوح رہے۔ اس سے قبل چتیشور پجارا 362 گیندوں پر مشتمل 143رنز کی ایک صبر آزمااننگز کھیل کر آؤٹ ہوگئے۔اجنکیا رہانے نے دو اور اشون نے 5رنز کا تعاون دیا۔ سری لنکا کی جانب سے پریرا نے3 اور گماگے، ہراتھ اور شناکا نے ایک ایک وکٹ لی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ashwin fastest to 300 wickets as india storm home in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply