اشون کے200 وکٹ لینے والے نویں ہندوستانی بولر بن گئے

کانپور: (یو این آئی) ہندستانی آف اسپنر روی چندرن اشون نے ٹیسٹ کرکٹ میں 200 وکٹ پورے کر لیے ہیں اور سب سے تیزی سے 200 وکٹ پورے کرنے میں وہ دنیا میں دوسرے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ اشون نے کانپور کے گرین پارک میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹسٹ اور اپنے کیریئر کے 37 ویں ٹیسٹ میں جا کر 200 وکٹ پورے کئے۔اس ٹیسٹ سے پہلے ان کے کھاتے میں 193 وکٹ تھے۔
اشون نے پہلی اننگز میں چار وکٹ حاصل کئے تھے اور دوسری اننگز میں کھیل کے چوتھے دن اتوار کو تیسرے وکٹ لینے کے ساتھ ہی ان کے 200 وکٹ پورے ہو گئے۔ سب سے تیز 200 وکٹ مکمل کرنے کا ریکارڈ آسٹریلیا کے ہلیری گرمیٹ کے نام ہے جنہوں نے 36 ٹسٹ میچوں میں یہ کامیابی حاصل کی تھی۔اشون ان سے ایک میچ پیچھے 37 ٹسٹ میچوں میں 200 وکٹ تک پہنچے۔اس سے پہلے سب سے زیادہ تیزی سے 200 وکٹ کا ہندستانی ریکارڈ آف اسپنر ہربھجن سنگھ کے نام تھا جنہوں نے 46 ٹسٹ میچوں میں یہ کامیابی حاصل کی تھی۔موجودہ ہندستانی کوچ اور سابق لیگ اسپنر انل کمبلے 47 ٹسٹ میں 200 وکٹ تک پہنچے تھے۔
اشون 200 وکٹ لینے والے نویں ہندستانی بولر بن گئے ہیں۔ان سے پہلے یہ کامیابی انل کمبلے (619)، کپل دیو (434)، ہربھجن سنگھ (417)، ظہیر خان (311)، بشن سنگھ بیدی (266)، بھاگوت چندر شیکھر (242)، جواگل سری ناتھ (236) اور ایشانت شرما ( 209) کو حاصل تھی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ashwin completed 200 test wkts in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply