اشون نے آسٹریلیائی فاسٹ بولرڈینس للی کا ریکارڈ توڑ دیا

نئی دہلی: آف اسپنر روی چندر اشون نے سری لنکا کے خلاف ناگپور ٹیسٹ میچ میں لاہیرو گمامگے کو آؤٹ کر کے54ٹیسٹ میچوں میں300وکٹ لے کر آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر ڈینس للی کا ریکارڈ توڑ دیا۔
للی نے 56ٹیسٹ میچوں میں300وکٹ لے کر یہ ریکارڈ بنایا تھا۔دنیا کے بہترین فاسٹ بولروں میں سے ایک قرار دیے جانے والے للی نے برسبن میں پاکستان کے خلاف 1981میںیہ سنگ میل طے کیا تھا۔اس دوڑ میں سری لنکا کے آف اسپنر متھیا مرلی دھرن تیسرے نمبر پر ہیں۔
انہوں نے اپنے 58ویں ٹیسٹ میچ میں300وکٹ لینے کا اکرنامہ انجام دیا تھا۔لیکن وہ 800وکٹ لینے والے دنیا کے پہلے اور واحد بولر ہونے کے اعزاز پر قابض ہیں۔
اشون نے 26بار اننگز میں 5 یا اس سے زائداور7بار میچ میں 10یا اس سے زائد وکٹ لیے ہیں۔اننگز میں 7/59اور میچ میں13/140ان کی بہترین کارکردگی ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ashwin breaks dennis lillees record in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply