اشون ساتویں بار’ مین آف دی سیریز ‘خطاب سے نوازے گئے

اندور: کامیابی کی مسلسل نئے اونچائیاں طے کر رہے آف اسپنر روی چندرن اشون کو ان کے کیریئر میں ساتویں بار مین آف دی سیریز خطاب سے نوازا گیا ہے اور انہوں نے سب سے کم ٹیسٹ میچوں میں یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔
اشون کو نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں مجموعی طورپر13 وکٹ لینے کے لئے مین آف دی میچ اور سیریز میں مجموعی طورپر 27 وکٹ لینے کے لئے مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔ اشون اپنے کیریئر میں 14 سیریز میں ساتویں بار مین آف دی سیریز بنے ہیں اور اس کے ساتھ ہی وہ پاکستان کے وسیم اکرم اور ویسٹ انڈیز کے شیو نارائن چندرپال کی برابری پر آ گئے ہیں
۔ اکرم 104 ٹسٹ میچوں میں اور چندرپال 164 ٹسٹ میچوں میں سات بار مین آف دی سیریز بنے تھے۔ ہندوستان میں مین آف دی سیریز کا ریکارڈ اس سے پہلے وریندر سہواگ اور سچن تندولکر کے نام تھا۔ سہواگ 104 ٹسٹ میچوں میں پانچ بار مین آف دی سیریز بنے تھے جبکہ ماسٹر بلاسٹر سچن 200 ٹسٹ میچوں میں پانچ بار مین آف دی سیریز بنے تھے۔
اس معاملے میں عالمی ریکارڈ سری لنکا کے آف اسپنر متھییا مرلی دھرن کے نام ہے جو 133 ٹسٹ میچوں میں 11 بار مین آف دی سیریز بنے۔ جنوبی افریقہ کے آل راو¿نڈر ڑاک کیلس 166 ٹسٹ میچوں میں نو بار مین آف دی سیریز بنے جبکہ پاکستان کے تیز گیند باز عمران خان، نیوزی لینڈ کے تیز گیند باز رچرڈ ہیڈلی اور آسٹریلیا کے لیگ اسپنر شین وارن آٹھ آٹھ بار مین آف دی سیریز بنے ہیں۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ashwin become 7th time man of the series in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply