اسد شفیق نے چھٹے نمبر پر نویں سنچری بنا کر سر گیری سوبرز کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

برسبین:آسٹریلیا کے خلاف لاجواب سنچری کی بدولت اسد شفیق نے سر گیری سوبرز کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ اسد شفیق جب وکٹ پر آئے تو مصباح الحق پویلین لوٹ چکے تھے جبکہ جلد ہی یونس خان کی اننگز بھی تمام ہوئی لیکن اس بحرانی صورتحال میں بھی انہوں نے ہمت نہ ہاری اور ٹیل اینڈرز کے ساتھ مل کر میچ کے چوتھے دن شاندار سنچری اسکور کی۔
یہ ان کی چھٹے نمبر پر کھیلتے ہوئے نویں سنچری ہے جس کے ساتھ ہی انہوں نے ویسٹ انڈیز کے سر گیری سوبرز کا چھٹے نمبر پر کھیلتے ہوئے آٹھ سنچریاں بنانے کا عالمی ریکارڈ بھی توڑ دیا۔پاکستانی ٹیم نے چوتھے دن کے اختتام تک آٹھ وکٹ کے نقصان پر 382 رنز کر برسبین میں چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ اس سے قبل گابا میں چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ انگلینڈ کے پاس تھا جس نے 07۔2006 کی ایشز سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف 370 رنز بنائے تھے۔
صرف یہی نہیں بلکہ یہ ایشیا سے باہر پاکستان کا چوتھی اننگز میں سب سے بڑا اسکور ہے، اس سے قبل ایشیا سے باہر پاکستان کا چوتھی اننگز میں سب سے بڑا اسکور 336 رنز تھا جو اس نے 1990 میں آسٹریلیا کے خلاف بنایا تھا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Asad shafiq breaks garry sobers record in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply