سابق پاکستانی آل راؤنڈروسیم اکرم کے خلاف وارنٹ گرفتاری

کراچی:پاکستان کی ایک مقامی عدالت نے سابق کرکٹ کپتان وسیم اکرم کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا ہے۔ اکرم کے خلاف یہ وارنٹ ٹریفک کے ایک جھگڑے کے سلسلے میں جاری کیا گیا ہے کیونکہ وہ پچھلی 31 سماعتوں کے دوران عدالت میں حاضر نہیں ہوئے تھے۔ اکرم نے یہ کیس خود درج کرایا تھا۔ اکرم کی کار پر کراچی کے علاقہ کارساز میں گولی چلائی گئی تھی جس کے بعد پولیس نے روڈ ریج کا معاملہ درج کیا تھا۔
سابق کرکٹ کپتان اکرم نے بہادر آباد تھانہ میں کار ڈرائیور ریٹائرڈ میجر امیر الرحمن کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔ سمجھا جاتا ہے کہ ان کے نجی محافظوں نے اکرم کی کار پر گولی چلائی تھی۔ جس وقت یہ واقعہ پیش آیا اس وقت سابق تیز گیند باز نوجوان گیند بازوں کے تربیتی کیمپ میں حصہ لینے کے لئے کراچی نیشنل اسٹیڈیم جارہے تھے۔
میجر رحمان اس معاملے میں ضمانت حاصل کرنے میں کامیاب رہے تھے اور گرفتاری سے بچ گئے تھے۔ انہوں نے اکرم سے تحریری طور پر غیر مشروط معافی بھی مانگی تھی۔ اس معاملہ میں عدالت نے اکرم کو 17 جنوری سے پہلے پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Arrest warrant issued against wasim akram in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply