ارجن ٹنڈولکر کی آل راؤنڈ پرفارمنس سے انٹرنیشنل کرکٹرز بہت متاثر

نئی دہلی: حال ہی میں کوچ بہار ٹرافی میں اپنی شاندار کارکردگی سے متاثر کرنے والے ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن ٹنڈولکر نے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر اسپرٹ آف کرکٹ گلوبل چیلنج میں زبردست آل راؤنڈ پرفارمنس دے کر سب کی توجہ اپنی جانب مرکوز کر دیں۔ایک ٹی 20-میچ میں کرکٹ کلب آف انڈیا کی طرف سے کھیلتے ہوئے بائیں ہاتھ کے آل راؤنڈر ارجن نے27گیندوں پر48رنز بنانے کے بعد اپنے کوٹے کے چار اووروں میں4وکٹ بھی لیے۔
ارجن بائیں ہاتھ کے بلے باز اور فاسٹ بولر ہیں۔ارجن نے جکہا کہ وہ فاسٹ بولر بننا چاتے ہیںکیونکہ ہندوستان میں فاسٹ بولروں کی قلت ہے۔ اور وہ بچپن سے ہی فاسٹ بولر آل راؤنڈربننے کی خواہش رکھتے تھے۔ارجن کی آسٹریلیا کے فاسٹ بولرمشل اسٹارک اور انگلستان کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے کافی حوصلہ افزائی کی۔
یہ کرکٹ تورنامنٹ 7جنوری سے جاری ہے اور 14جنوری تک چلے گا۔ اس میں سڈنی کرکٹ گراؤنڈ الیون، میرل بورن کرکٹ کلب، کرکٹ کلب آف انڈیا، سنگا پور کرکٹ کلب ، ہانگ کانگ کرکٹ کلب، ساؤتھ آسٹریلیائی کرکٹ ایسوسی ایشن ، سنگالیز کرکٹ کلب اور ایزین گری حصہ لے رہے ہیں۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Arjun tendulkar delivers all round performance at scg in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply